راہل گاندھی نے عوامی صدر ڈاکٹر کلام کی توہین کی، کانگریس کو ملک کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے: جمال صدیقی
نئی دہلی،27جولائی(ہ س)۔ بھارت رتن میزائل مین سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی 10ویں برسی کے موقع پر بی جے پی کے قومی صدر جمال نے کہا کہ بی جے پی ان تمام لوگوں کو اہمیت دیتی ہے جنہوں نے مذہب اور ذات پات سے اوپر اٹھ کر ملک کو مضبوط بنانے میں مدد
راہل گاندھی نے عوامی صدر ڈاکٹر کلام کی توہین کی، کانگریس کو ملک کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے: جمال صدیقی


نئی دہلی،27جولائی(ہ س)۔

بھارت رتن میزائل مین سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی 10ویں برسی کے موقع پر بی جے پی کے قومی صدر جمال نے کہا کہ بی جے پی ان تمام لوگوں کو اہمیت دیتی ہے جنہوں نے مذہب اور ذات پات سے اوپر اٹھ کر ملک کو مضبوط بنانے میں مدد کی ہے۔ کلام صاحب کی برسی پر پی ایم مودی نے ان کے سامنے جھک کر خراج عقیدت پیش کیا۔ لیکن کانگریس، یعنی راہل گاندھی، ملک کی عظیم شخصیت، عوام کے صدر کو بھول گئی ہے۔ جو کہ انتہائی افسوسناک ہے اور کلام صاحب کی کھلی توہین ہے۔ کانگریس ایک ایسی پارٹی ہے جس نے ملک کے ایک ایسے شخص کو بھلا دیا ہے، جس کی قوم کے تئیں لگن مثالی تھی۔ جنہیں ایک بصیرت، بہترین سائنسدان، رہنما اور عظیم محب وطن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ راہل گاندھی نے ”کلام کو سلام“ کے بجائے کلام کی توہین کی۔ کانگریس جیل میں قصاب کو بریانی کھلاتی ہے لیکن اس عظیم آدمی کو بھول جاتی ہے جس نے ملک کی عزت بڑھائی، یہ ہے کانگریس کا اصلی چہرہ۔ راہل گاندھی کو ملک کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی کی قیادت میں چلائی جارہی ’کلام کو سلام‘ مہم کے تحت بھارت رتن میزائل مین سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی 10ویں برسی کے موقع پر اقلیتی مورچہ نے ملک بھر میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مختلف مقامات پر مختلف پروگرام منعقد کیے گئے۔ مقررین نے ڈاکٹر کلام کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ کلام کو سلام مہم کا مقصد ہندوستان کی ترقی میں کلام صاحب کے تعاون کو سلام کرنا اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande