انجمن سجادیہ (کھچڑی پور) کے زیر اہتمام مجلس و جلوس عزا کا اہتمام
شبیہ تابوت حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی زیارت کیلئے امڈ پڑاعقیدتمندوں کا سیلاب نئی دہلی،27جولائی(ہ س)۔ انجمن سجادیہ (کھچڑی پور دہلی) کے زیراہتمام حسب دستور امسال بھی آج مجلس عزا وہ جلوس حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا ج
انجمن سجادیہ (کھچڑی پور) کے زیر اہتمام مجلس و جلوس عزا کا اہتمام


شبیہ تابوت حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی زیارت کیلئے امڈ پڑاعقیدتمندوں کا سیلاب نئی دہلی،27جولائی(ہ س)۔

انجمن سجادیہ (کھچڑی پور دہلی) کے زیراہتمام حسب دستور امسال بھی آج مجلس عزا وہ جلوس حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیرتعداد میں عقید تمندوں نے شرکت کرکے حضرت امام حسین کو انکے لال کا پرسہ پیش کیا۔ اتوارکے روز کھچڑی پورمیں حسینی اسٹریٹ واقع عزاخانہ سجادیہ میں منعقد ہونے والی مجلس میں غلام سجاد وہمنوا نے سوزخوانی کی اورمشہورو معروف خطیب اہلبیت مولانا سید نامدارعباس نے خطاب کیا۔ مجلس کے بعد انجمن سجادیہ نے جلوس برآمد کیا۔ جلوس میں تنظیم ماتم امروہہ،انجمن دستہ شمشیرعباس پھندیڑی سادات (ترلوک پوری) ،انجمن پرچم عباس(جارچہ سادات)، انجمن یادگار حسینی ( گھرولی ہلی) نے اپنے ماتمی دستے کے ساتھ شرکت کرکے مخصوص اندازمیں نوحہ خوانی وسینہ زنی کی۔ عامررضا’رنکو‘کی اطلاع کے مطابق نظامت کے فرائض ذولفقار باقر نے انجام دیئے اور پیش خوانی رضا امروہوی ،محمد حسن عمران، نظرعباس، مزار ابباد سحاب ،ذیشان عباس نے کی۔ اس سلسلے میں انجمن سجادیہ کے صدر محفوظ حیدراور جنرل سیکرٹری شجاع عباس باقری نے بتایا کہ جلوس میں مختلف مذاہب کے لوگوں کے علاوہ آس پاس کے کثیرتعداد میں مرد وخواتین کے ساتھ معصوم عزاداروں نے شرکت کی۔ جلوس کے دوران انجمن سجادیہ کی جانب سے متعدد مقامات پرسبیل اور دیگر تبرکات کا انتظام کیا گیا تھا تاکہ زائرین کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ جلوس میں انجمن کے عہدیداران اورممبران نے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دے کرجلوس کو کامیاب بنانے میں اہم کردارادا کیا۔ صدر محفوظ حیدر نے انجمن سجادیہ کی جانب سے جلوس کے موقع پراپنی خدمات انجام دینے والے دہلی پولیس ، علاقائی اے سی پی ،ایس ایچ او،ایم سی ڈی سمیت تمام سرکاری ایجنسیوں کا شکریہ ادا کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande