بشوناتھ (آسام)، 27 جولائی (ہ س)۔ آسام کے بشواناتھ ضلع کے ہیلم تھانہ علاقے میں اتوار کی صبح کی گئی تلاشی مہم کے دوران پولیس نے 67 لاکھ 69 ہزار 100 روپے کی بھاری رقم برآمد کی۔یہ کارروائی ہیلم تھانے کے انچارج افسر پنکج چتلا اور سب انسپکٹر محب الرحمن کی قیادت میں کی گئی۔
پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے-15 کے بورائی گھاٹ علاقے میں صبح تقریباً 9:30 بجے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پولیس ٹیم نے ایٹا نگر سے گوہاٹی جانے والی ایک کار کو روکا۔ تلاشی کے دوران گاڑی میں رکھے بیگ سے کل 67,69,100 نقدی برآمد ہوئی۔ جب پولیس نے گاڑی میں سفر کرنے والے دونوں افراد سے نقد رقم کی درستگی سے متعلق دستاویزات طلب کیں تو وہ کوئی مناسب ثبوت فراہم نہیں کر سکے۔ اس کے بعد دونوں افراد کو گاڑی سمیت تھانے لے جایا گیا۔
یہ نقدی ڈرائیور کی سیٹ پر بیٹھے کمل کمار کی تھی، جو پیشے سے تاجر اور راجستھان کے چورو ضلع کا رہنے والا بتایا جاتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ رقم 'پارٹی ادائیگی' کے لیے تھی، لیکن اس کے لیے کوئی دستاویز یا جائز ذریعہ نہیں دکھا سکے۔ کمل کمار کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے باسدیو پارک کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ وہ راجستھان کے چورو ضلع کے گوگاچر علاقے کا رہنے والا ہے۔ دونوں افراد سے فی الحال ہیلم پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد