بارامتی: مہاتما پھولے چوک پر ہولناک حادثہ ،ڈمپر کی زد میں آکر تین جانیں ضائع، شہر سوگ میں ڈوب گیا
بارامتی ، 27 جولائی (ہ س)۔ بارامتی کے مہاتما پھولے چوک، مورگاؤں روڈ پر اتوار کی صبح 11:30 بجے ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں ایک باپ اور اس کی دو بیٹیاں زندگی کی بازی ہار گئیں۔ یہ دلخراش واقعہ کھنڈوبا نگر کے رہائشی اومکا
baramati dumper crash claims three lives


بارامتی

، 27 جولائی (ہ س)۔

بارامتی

کے مہاتما پھولے چوک، مورگاؤں روڈ پر اتوار کی صبح 11:30 بجے ایک دل دہلا دینے

والے حادثے میں ایک باپ اور اس کی دو بیٹیاں زندگی کی بازی ہار گئیں۔

یہ دلخراش واقعہ کھنڈوبا نگر کے رہائشی اومکار

اچاریہ کے ساتھ پیش آیا، جو تعلقہ انداپور کے سنسار گاؤں سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ

اپنی دو معصوم بیٹیوں، 10 سالہ سائی اور 4 سالہ مدھورا کے ہمراہ موٹر سائیکل پر

سوار تھے۔ مہاتما پھولے چوک کے قریب پہنچتے ہی ان کی دو پہیہ گاڑی (یام ایچ 16 CA 0212) ایک تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے اس قدر متاثر ہوئی کہ اومکار اور

مدھورا کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ شدید زخمی سائی کو فوری طور پر نجی اسپتال

لے جایا گیا، جہاں اسے بھی مردہ قرار دیا گیا۔

اس واقعے نے نہ صرف سنسار گاؤں بلکہ پورے بارامتی

علاقے کو صدمے میں ڈال دیا۔ جائے حادثہ پر بڑی تعداد میں مقامی لوگ جمع ہو گئے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر کے حادثے کا مقدمہ

درج کیا اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ یہ اندوہناک واقعہ ایک خاندان کے مکمل بکھر

جانے کا سبب بنا، جس نے علاقہ بھر کو سوگوار کر دیا۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / خان این اے


 rajesh pande