حیدرآباد 27 جولائی (ہ س)۔تلنگانہ قانون ساز کونسل کی رکن اوربی آر ایس کی سینئر رہنماکویتا نے ریاست بھر میں گروکل اسکولوں میں طلبہ کے ساتھ پیش آرہی فوڈ پوائزننگ کی وارداتوں پر شدید برہمی کا اظہار کیاہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’’گروکل اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے ساتھ اتنی لاپروائی کیوں برتی جا رہی ہے؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ریاست میں لگاتار فوڈ پائزننگ کے واقعات پیش آرہے ہیں،لیکن حکومت اس پر توجہ کیوں نہیں دے رہی۔انہوں نے خاص طور پر ناگر کرنول کے اُیالواڑہ گروکل اسکول میں 150 طلبہ کے فوڈ پوائزننگ سے متاثر ہونے کے واقعہ کو تشویشناک قراردیتے ہوئے کہاکہ متاثرہ طلبہ کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔کویتا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس افسوسناک واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ وزیراعلیٰ کو اس معاملہ پر فوری ردعمل ظاہر کرنا چاہیے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے گروکل اسکولوں میں سخت اور مؤثر اقدامات اٹھانے چاہئیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق