حیدرآباد میں موسلا دھاربارش، صبح کے اوقات میں ٹریفک نظام درہم برہم
حیدرآباد 26 جولائی (ہ س)۔ہفتے کی صبح سے حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔ اسکول، کالج اور آفس جانے والے افراد کو مشکلات کاسامنارہا۔کئی علاقوں میں بارش تیز رہی جس کے باعث صبح میں بھی ٹریفک نظام درہم برہم نظر آیا۔ایودھیا ج
حیدرآباد میں موسلا دھاربارش، صبح کے اوقات میں ٹریفک نظام درہم برہم


حیدرآباد 26 جولائی (ہ س)۔ہفتے کی صبح سے حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔ اسکول، کالج اور آفس جانے والے افراد کو مشکلات کاسامنارہا۔کئی علاقوں میں بارش تیز رہی جس کے باعث صبح میں بھی ٹریفک نظام درہم برہم نظر آیا۔ایودھیا جنکشن، عابڈس،رانی گنج، اور سیف آباد جیسے علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی بارش سے عام زندگی مفلوج رہی۔حیدرآباد ٹریفک پولیس کے مطابق ہفتے کی صبح بارش کے باعث گاڑیوں کی نقل و حرکت انتہائی سست رفتار ی کا شکار رہی۔ ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے کئی علاقوں میں پانی بھرنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande