راجستھان میں بارش نے پکڑی رفتار، کئی اضلاع میں ریڈ اور اورنج الرٹ جاری
جے پور، 27 جولائی (ہ س)۔ خلیج بنگال میں بننے والے کم دباو کے علاقے کے اثر سے راجستھان میں ایک بار پھر موسلادھار بارش شروع ہو گئی ہے۔ ہفتہ کو کوٹا، ادے پور، بھرت پور اور جے پور ڈویژن کے کئی اضلاع میں ایک سے چھ انچ بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے
بارش کا فائل فوٹو


جے پور، 27 جولائی (ہ س)۔ خلیج بنگال میں بننے والے کم دباو کے علاقے کے اثر سے راجستھان میں ایک بار پھر موسلادھار بارش شروع ہو گئی ہے۔ ہفتہ کو کوٹا، ادے پور، بھرت پور اور جے پور ڈویژن کے کئی اضلاع میں ایک سے چھ انچ بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کو مزید بارش کی وارننگ دیتے ہوئے ریڈ اور اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔

موسمیاتی مرکز جے پور نے اتوار کو جھالاواڑ، پرتاپ گڑھ، ڈنگر پور اور بانسواڑہ اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا، بوندی، کوٹا، باراں، بھیلواڑہ، چتور گڑھ، ادے پور اور سروہی اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا، جب کہ ریاست کے بقیہ ضلعوں کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے ریاست میں عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ جیتارن (بیاور) بارش کے دوران دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ بھرت پور کے بیانا میں پکنک منانے گئے ڈینٹسٹ کی بیوی کی آبشار میں ڈوب کر موت ہو گئی۔ سیکر میں ایک خاندان کرنٹ لگ گیا۔ جے پور اور اجمیر میں بارش سے دو مندروں کے کچھ حصے گر گئے، جبکہ بیکانیر میں ہفتہ کی شام ایک گھنٹے تک موسلا دھار بارش ہوئی۔

بھاری بارش کی وارننگ کے پیش نظر دھول پور ضلع انتظامیہ نے 28 سے 30 جولائی تک تمام اسکولوں اور آنگن واڑیوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ہفتہ کو پالی، پرتاپ گڑھ، بھیلواڑہ، بیاور، جودھ پور اور جے پور سمیت کئی اضلاع میں تین انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ کئی علاقوں میں کالونیاں اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ کوٹا ڈویژن میں شدید بارش کی وجہ سے چمبل اور کالی سندھ سمیت کئی ندیوں پر بنے ڈیموں کے دروازے کھول کر پانی چھوڑا گیا ہے۔

موسمیاتی مرکز جے پور کے ڈائریکٹر رادھیشیام شرما نے کہا کہ خلیج بنگال میں بننے والے نظام کا سب سے زیادہ اثر اتوار سے جنوب مشرقی راجستھان میں دیکھا جائے گا، جہاں کچھ علاقوں میں 150 سے 200 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی راجستھان کے اضلاع میں 29 اور 30 جولائی کو موسلادھار بارش جاری رہے گی، جبکہ مغربی راجستھان کے جودھ پور اور بیکانیر ڈویژن میں بارش کی سرگرمیوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande