نائب وزیر اعلیٰ نے آر ایس پورہ اسپتال کا اچانک دورہ کیا۔
جموں, 27 جولائی (ہ س)جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے ہفتہ کی رات دیر گئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال آر ایس پورہ کا اچانک دورہ کیا اور وہاں دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائ
Dy CM


جموں, 27 جولائی (ہ س)جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے ہفتہ کی رات دیر گئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال آر ایس پورہ کا اچانک دورہ کیا اور وہاں دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے مریضوں اور اُن کے تیمارداروں سے بات چیت کرتے ہوئے علاج کی معیار، سہولیات کی فراہمی اور اسپتال کے مجموعی انتظامات کے بارے میں رائے حاصل کی۔

سریندر چودھری نے کہا کہ حکومت دیہی اور سرحدی علاقوں میں صحت سہولیات کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ عوام کو ان کے نزدیک ہی معیاری طبی امداد میسر آ سکے۔ انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ مریضوں کے لیے بروقت اور مؤثر علاج، شفاف نظام اور خوش اخلاق طبی عملہ یقینی بنایا جائے۔

نائب وزیر اعلیٰ نے اسپتال میں صفائی و ستھرائی کے بہتر انتظام، ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور ڈیوٹی روسٹر کی باقاعدہ نگرانی کی ہدایت بھی جاری کی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں حکومت ریاست بھر کے عوام کو ان کی دہلیز پر جدید طبی سہولیات اور معیاری بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande