نانگل (باغپت) میں طبّی کانگریس کا مفت یونانی میڈیکل کیمپ منعقد
کثیر تعداد میں مختلف امراض میں مبتلا افراد نے استفادہ کیاباغپت، 26 جولائی(ہ س)۔ضلع باغپت کے نانگل گاﺅں میں ڈاکٹر سیّد یاسر کی سربراہی میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی جانب سے مفت یونانی میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ گاﺅں نانگل کے پردھان جگل کشور، ڈاکٹر ار
نانگل (باغپت) میں طبّی کانگریس کا مفت یونانی میڈیکل کیمپ منعقد


کثیر تعداد میں مختلف امراض میں مبتلا افراد نے استفادہ کیاباغپت، 26 جولائی(ہ س)۔ضلع باغپت کے نانگل گاﺅں میں ڈاکٹر سیّد یاسر کی سربراہی میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی جانب سے مفت یونانی میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ گاﺅں نانگل کے پردھان جگل کشور، ڈاکٹر ارون کمار، ڈاکٹر آنند شرما، ڈاکٹر تابش اور سیّد مہوش نے مشترکہ طور پر کیمپ کو کامیاب بنایا۔ گاﺅں نانگل کے پردھان نے خوشی کا اظہار کیا اورآل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں اور ضلع صدر طبّی کانگریس باغپت ڈاکٹر سیّد یاسر ایم ڈی کا شکریہ ادا کیا کہ یہاں عوام الناس کے مفاد میں مفت یونانی میڈیکل کیمپ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت اترپردیش سے گزارش کرتے ہیں کہ یہاں سرکاری یونانی ڈسپنسری قائم کی جائے۔ کیمپ میں بڑے پیمانے پر عوام نے استفادہ کیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande