جموں, 2 جولائی (ہ س)۔ وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصّوں کے ساتھ جوڑنے والی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدرفت حسب معمول جاری ہے۔بدھ کی صبح 9 بجے جاری کردہ سرکاری ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق جموں-سرینگر قومی شاہراہ ، مغل روڈ، ایس ایس جی روڈ اور سنتھن ٹاپ روڈ پر گاڑیوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔
ٹریفک پولیس نے مسافروں اور ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں اور غیر ضروری اوورٹیکنگ سے گریز کریں، کیونکہ ایسی حرکتیں ٹریفک جام اور حادثات کا سبب بن سکتی ہیں۔
حکام کے مطابق شاہراہوں پر نگرانی کا عمل جاری ہے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ ہیں۔ عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل تازہ ترین ٹریفک ایڈوائزری سے باخبر رہیں اور قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔آج سے قومی شاہراہ پر امرناتھ یاترا کے قافلے بھی گزر رہے ہیں ،جس کے لیے سیکورٹی کے معقول انتظامات کیے گئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر