اڑوپی، 17 جولائی (ہ س)۔ کرناٹک کے اڑوپی ضلع کے بیاندور تعلقہ کے گنگولی سے دو دن قبل کشتی الٹنے کے واقعے میں لاپتہ ہونے والے تین ماہی گیروں کی جمعرات کو تصدیق کی گئی ہے۔ مرنے والوں کی شناخت سریش کھاروی (45)، روہت کھاروی (38) اور جگدیش کھاروی (36) کے طور پر کی گئی ہے۔ معلومات کے مطابق دو روز قبل بحیرہ عرب میں تیز لہروں کے باعث ماہی گیروں کی کشتی سمندرمیں الٹ گئی۔ اس دوران ایک ماہی گیر پانی میں گر گیا، اسے بچانے کی کوشش میں باقی دو بھی ڈوب گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے تینوں افراد کی لاشیں برآمد ہونے کی تصدیق کی ہے۔
اڑوپی ضلع انچارج وزیر لکشمی ہیبالکر نے اس واقعہ پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر نے یقین دلایا کہ وہ جلد ہی اڑوپی ضلع کا دورہ کریں گی اور سوگوار خاندانوں سے ملاقات کریں گی اور ریاستی حکومت قواعد کے مطابق مناسب معاوضہ فراہم کرے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد