بھارت روسی تیل کی درآمد پر ممکنہ امریکی پابندیوں سے پریشان نہیں: ہردیپ پوری
نئی دہلی، 17 جولائی (ہ س)۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے روسی تیل درآمد کرنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کے انتباہ کے درمیان، مرکزی پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان ایسی کسی پابندیوں سے پریشان نہیں
بھارت روسی تیل کی درآمد پر ممکنہ امریکی پابندیوں سے پریشان نہیں: ہردیپ پوری


نئی دہلی، 17 جولائی (ہ س)۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے روسی تیل درآمد کرنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کے انتباہ کے درمیان، مرکزی پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان ایسی کسی پابندیوں سے پریشان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مارکیٹ میں مناسب رسد کی وجہ سے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ہردیپ سنگھ پوری نے یہ بات جمعرات کو نئی دہلی میں منعقدہ سالانہ اپ اسٹریم آئل اینڈ گیس کانفرنس انرجی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر نے کہا کہ ہندوستان امریکی پابندیوں کی دھمکیوں سے پریشان نہیں ہے کیونکہ مارکیٹ میں تیل کی مناسب سپلائی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیمتیں نیچے آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک نیا ہندوستان ہے جہاں دباو¿ کی نہیں بلکہ اثر و رسوخ کی حکومت ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی پر کسی کا دباو¿ کام نہیں کرتا، ان کا عزم ہم وطنوں کے تئیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جہاں سے بھی تیل سستا ملے گا وہاں سے درآمد کرے گا۔ بغیر کسی دباو¿ کے بھارت نے روس سے تیل خرید کر عالمی افراط زر کو کنٹرول کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہم 27 ممالک سے تیل خریدتے تھے، اب یہ تعداد بڑھ کر 40 کے قریب ہو گئی ہے۔ وزیر پٹرولیم نے کہا کہ بھارت واحد ملک یا ان منتخب ممالک میں سے ایک ہے جہاں گزشتہ 3 سال سے زیادہ عرصے میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ یہ وزیر اعظم کی دور اندیشی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں کہا ہے کہ اگر ماسکو 50 دنوں میں یوکرین جنگ کے خاتمے کے معاہدے پر رضامند نہیں ہوتا تو امریکہ روس پر 100 فیصد ٹیرف عائد کر سکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande