پٹنہ، 17 جولائی (ہ س)۔ پٹنہ کے شاستری نگر تھانہ علاقہ واقع پارس اسپتال میں بدمعاشوں نے جمعرات کی صبح بیور جیل سے پیرول پر علاج کرانے آئے چندن مشرا کو گولی مارقتل کر دیا ۔ بدمعاش پانچ کی تعداد میں آئے تھے۔
واقعہ کے بعد شاستری نگر تھانہ پولیس اور پٹنہ کے ایس ایس سی کارتیکیہ کے شرما موقع پر پہنچے اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ فائرنگ کی آواز سن کر مریضوں، ملازمین اور آس پاس کے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ مقامی لوگوں نے فوراً شاستری نگر تھانہ کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کردی۔
ایس ایس پی کارتیکیہ شرما نے کہا، بکسرضلع کے رہنے والے مجرم چندن مشرا کے خلاف قتل کے درجنوں مقدمات درج تھے اور وہ ان میں سے ایک میں سزا یافتہ بھی ہیں۔ ان کو بکسر سے بھاگلپور جیل بھیجا گیا تھا، بیمار ہونے کی وجہ سے ان کو پیرول دیا گیا تھا۔ممکن ہے ان کے حریف گروہ کے لوگوں نے انہیں گولی ماری ہے۔ بکسر پولیس کے مطابق گروہ کے ارکان کی شناخت کی جا رہی ہے، شوٹر کی تصویر مل گئی ہے۔ مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔
پٹنہ میں صبح پیش آئے اس واقعہ پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی حکومت کو برخاست کرنے اور صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ پورنیہ کے ایم پی پپو یادو نے کیا۔ انہوں نے پٹنہ کے پارس اسپتال میں جمعرات کی صبح بکسر کے بدنام زمانہ مجرم چندن مشرا کےقتل کے بعد انہوں نے نتیش حکومت پرحملہ کیا ۔
پپو یادو نے آج پارس اسپتال پہنچ کر مقتول کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں پولیس ہیڈکوارٹر کے ساتھ واقع پارس اسپتال میں شوٹر دوسری منزل پر چڑھ کر قتل کر دیتا ہے۔ بہار میں مہا غنڈہ راج ہے۔
انہوں نےپولیس پر طنز کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا، 'اے ڈی جی ہیڈ کوارٹرکا بہانا، بہار میں جرائم کا موسم ہے، مانسون تک خون بہتا رہے گا! وہ کیا کر سکتے ہیں، بہار میں مئی، جون، جولائی قتل کرنے کا مہینہ ہے!چلوبھر پانی میں ڈوب مرو حکومت ۔
مجرم بکسر کے راجندر کیسری قتل معاملہ میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔ وہ گزشتہ 15 دنوں سے پارس اسپتال میں داخل تھے۔ بدنام زمانہ مجرم خرابی صحت کے باعث پیرول پر رہا ہوا تھا۔ آج صبح مجرم آئے اوراسپتال احاطے میں داخل ہوئے اور بدنام زمانہ مجرم کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan