رائے پور، 17 جولائی (ہ س)۔ چھتیس گڑھ میں بدھ کی شام سے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف جی ایس ٹی انٹیلی جنس (ڈی جی جی آئی) دہلی کی 9 رکنی ٹیم رائے پور، درگ، بھیلائی اور راج ناندگاوں اضلاع میں چھاپے مار رہی ہے۔
ڈی جی جی آئی کی ٹیم عاشقی پان مسالہ بنانے والی فیکٹری کے ساتھ ساتھ ڈسٹری بیوٹرز کے مقامات کی بھی چھان بین کر رہی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، راج ناندگاو¿ں ضلع میں عاشقی پان مسالہ فرنچائزی نریش موتلانی کی مینوفیکچرنگ فیکٹری، ریاستی ڈسٹری بیوٹر وشوناتھ کابرا کے ٹھکانوں اور درگ اور بھیلائی میں عاشقی پان مسالہ کے دیگر مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ڈی جی جی آئی کی ٹیم نے رائے پور کے شہید میموریل کمپلیکس میں وشوناتھ کابرا کے دفتر اور مووا میں کول ہومز میں واقع ان کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ہے۔ یہ کارروائی ٹیکس چوری اور فرضی بلنگ سے متعلق شکایات پر کی گئی ہے۔ اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس کارروائی میں بوگس بل، الیکٹرانک ڈیوائسز، پین ڈرائیوز، ہارڈ ڈسک، فیکس مشینوں سمیت کئی اہم دستاویزات کو ضبط کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی تقریباً 60 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری کی شکایت پر کی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد