جی ایچ ایف نے غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم روک دی
غزہ پٹی، 04 جون (ہ س)۔ امریکی حمایت یافتہ غزہ ہیومینٹیرین فاو¿نڈیشن (جی ایچ ایف) نے غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم روک دی ہے۔ اس سے مستقبل میں فلسطینی شہریوں کے لیے خوراک کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔ جی ایچ ایف نے اعلان کیا ہے کہ آج مراکز
GHF halts distribution of humanitarian aid in Gaza


غزہ پٹی، 04 جون (ہ س)۔ امریکی حمایت یافتہ غزہ ہیومینٹیرین فاو¿نڈیشن (جی ایچ ایف) نے غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم روک دی ہے۔ اس سے مستقبل میں فلسطینی شہریوں کے لیے خوراک کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔ جی ایچ ایف نے اعلان کیا ہے کہ آج مراکز سے اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروری اشیا تقسیم نہیں کی جائیں گی۔ تمام تقسیمی مراکز بند رہیں گے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایسا تقسیم مراکز کے اردگرد بار بار ہونے والی گولہ باری کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ جی ایچ ایف نے اسرائیل ڈیفنس فورسز ( آئی ڈی ایف) پر زور دیا ہے کہ وہ تقسیم کے مراکز پر سکیورٹی بڑھائے۔ جی ایچ ایف نے اعلان کیا ہے کہ اس کے امدادی مراکز بدھ کو کام نہیں کریں گے۔

دریں اثنا، آئی ڈی ایف نے کہا کہ وہ جمعرات کو آپریشن دوبارہ شروع ہونے سے پہلے تقسیم کے مقامات تک رسائی کے محفوظ راستے بنائے گا۔ جی ایچ ایف کے ترجمان نے بتایا کہ خوراک کے ڈبوں کو جمع کرنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں کو مسلسل تیسرے دن نشانہ بنایا گیا۔ آئی ڈی ایف کے عربی زبان کے ترجمان نے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں فلسطینیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ امدادی مقامات کی طرف جانے والی سڑکوں پر عبوری طور پر سفر کرنے پر پابندی ہوگی۔ ان سڑکوں کو جنگی علاقہ قرار دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande