حجاج کرام کو کم سے کم وقت میں ایمرجنسی طبی امداد پہنچانے کے لیے پہلا موبائل یونٹ قائم
مکہ مکرمہ ،05 جون (ہ س )۔ مملکت سعودی عرب نے حج 2025 کے دوران کسی بھی حاجی کو درپیش ہنگامی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے موبائل یونٹ قائم کیا ہے۔یہ سہولت حجاج کرام کے لیے طب کے میدان میں ایک بڑے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ موبائل مسجد حرام میں موجود ر
حجاج کرام کو کم سے کم وقت میں ایمرجنسی طبی امداد پہنچانے کے لیے پہلا موبائل یونٹ قائم


مکہ مکرمہ ،05 جون (ہ س )۔

مملکت سعودی عرب نے حج 2025 کے دوران کسی بھی حاجی کو درپیش ہنگامی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے موبائل یونٹ قائم کیا ہے۔یہ سہولت حجاج کرام کے لیے طب کے میدان میں ایک بڑے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ موبائل مسجد حرام میں موجود رہے گا۔

ایمرجنسی میڈیسن کنسلٹنٹ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر اجیاد ہسپتال ڈاکٹر عبداللہ الحارثی نے اس موبائل ہیلتھ یونٹ کے حوالے سے بتایا ہے یہ یونٹ ایک سٹیٹ آف دی ارٹ ایمبولینس پر مشتمل ہے۔ جسے بطور خاص سٹروک کیسز کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

تاکہ کسی بھی مریض کو ہنگامی طبی امداد دی جاسکے اور طبی امداد کی فراہمی میں ہسپتال تک پہنچنے کی تاخیر بھی نہ ہو۔ یہ ا سٹروک یونٹ بغیر تاخیر کے زندگیاں بچانے کے لیے ہرمشکل لوکیشن تک بھی پہنچ سکے گی۔

ڈاکٹرالحارثی کے مطابق یہ یونٹ سیٹی سکینر سے بھی لیس ہے۔ نیز 360 ڈگری کیمرے اور ریمورٹ کمیونیکیشن سسٹم کنسلٹنس کے ذریعے کسی بھی جگہ پر مریضوں کا معائنہ کیا جا سکتا ہے۔

موبائل ہیلتھ یونٹ کی ٹیم میں نیورولجسٹ، کارڈیالوجسٹ، ریسپائریٹری تھراپسٹ، ریڈیو لاجسٹ اور دیگر پیرامیڈک سٹاف شامل ہے۔

سعودی وزارت کے تعاون سے ہیلتھ ہولڈنگ کمپنی اور شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کے درمیان عازمین حج کے سلسلے میں معاہدہ طے پایا ہے۔

ڈاکٹر الحارثی نے کہا 'یونٹ میں مریض کا معائنہ تقریباً 15 منٹ میں ہو جاتا ہے۔ حال ہی میں یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے عازم حج کا علاج کیا گیا ہے۔ جس کی نکسیر پھوٹی تھی اور وہ مسجد میں گر گیا تھا۔ فوری طبی امداد کے ذریعے اس کی صحت جلد بحال ہوگئی۔ حج کے موقع پر جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر ڈاکٹر الحارثی نے مملکت، وزارت صحت اور مکہ ہیلتھ کلسٹر کا شکریہ ادا کیا اور اداروں کے مابین ہم آہنگی کی تحسین کی۔

بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز جبل الرحمہ اسپتال میں یونٹ قائم کیا گیا ہے۔ تاکہ عازمین حج کو طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ حج کے موقع پر سعودی عرب 50000 طبی عملے کے ارکان اور ڈاکٹروں کو مامور کرتا ہے۔ تاکہ 24 گھنٹے عازمین حج کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande