آئی پی ایل 2025 میں شکست کے باوجود کوچ رکی پونٹنگ پنجاب کنگز کی کارکردگی سے مطمئن
احمد آباد، 04 جون (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے فائنل میں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) سے 6 رن سے ہارنے کے باوجود، پنجاب کنگز کے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ نے ٹیم کی مجموعی کارکردگی کی تعریف کی۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گ
Coach Ricky Ponting satisfied with Punjab Kings performance


احمد آباد، 04 جون (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے فائنل میں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) سے 6 رن سے ہارنے کے باوجود، پنجاب کنگز کے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ نے ٹیم کی مجموعی کارکردگی کی تعریف کی۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پنجاب کی ٹیم نے پہلے گیندبازی کرتے ہوئے آر سی بی کو نو وکٹ پر 190 تک محدود کر دیا۔ ٹیم کے لیے ارشدیپ سنگھ اور کائل جیمیسن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پریانش آریہ اور پربھسمرن سنگھ نے پنجاب کنگز کو تیز شروعات فراہم کی لیکن مڈل آرڈر اس رفتار کو برقرار نہ رکھ سکا اور ٹیم ہدف سے صرف 6 رن کم رہ گئی۔ آخری اوورز میں ششانک سنگھ نے بھرپور کوشش کی اور 30گیندوں پر ناٹ آوٹ 61 رن بنائے لیکن ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔

میچ کے بعد کی پریس کانفرنس میں رکی پونٹنگ نے کہا کہ ہم نے اس سیزن میں جس طرح سے کرکٹ کھیلی وہ بہت دلچسپ رہی۔ بطور کوچ، جب آپ اپنی ٹیم کے بارے میں یہ کہہ سکتے ہیں تو یہ فخر کی بات ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آج ہمارے نوجوان مڈل آرڈر کی ناتجربہ کاری اس شکست کی وجہ بنی ہو، لیکن میں جانتا ہوں کہ پریانش آریہ، پربھسمرن سنگھ اور نہل وڈھیرا جیسے کھلاڑی مستقبل میں ہمیں بہت سے میچ میں جیت دلائیں گے۔

پونٹنگ نے شکست کے لیے پچ یا حالات کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوئی بہانہ نہیں بنا رہے۔ ششانک سنگھ نے خود کہا کہ یہ پچ پورے سیزن کی بہترین پچ تھی۔ ہم نے پاور پلے کے آخری اوورز میں کچھ رفتار کھو دی اور کچھ اہم وکٹیں گنوائیں۔

پنجاب کی ٹیم 11 سال بعد فائنل کھیلی، اگلا سیزن اور بھی بہتر ہوگا پنجاب کنگز نے 11 سال کے طویل انتظار کے بعد آئی پی ایل فائنل میں جگہ بنائی ۔ اس کامیابی کے حوالے سے پونٹنگ کا کہنا تھا کہ ”ابھی کچھ دن پہلے ہم اس گراو¿نڈ پر شاندار فتح کا جشن منا رہے تھے، جس نے ہمیں فائنل تک پہنچایا۔ آج ہم قدرے مایوس ہیں۔ لیکن یہ ٹیم بہت کم عمر ہے اور ہم اگلے سیزن میں اور بھی مضبوط واپسی کریں گے۔“

ٹیم میں ایک نیا کلچر

پونٹنگ نے ٹیم کی ذہنیت اور کام کرنے کے انداز میں تبدیلی کو بھی اپنی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب مجھے کوچ مقرر کیا گیا تھا تو میں نے واضح کر دیا تھا کہ میں ٹیم کا ماحول بدلنا چاہتا ہوں، میں چیزوں کو ایک نئی سمت میں لے جانا چاہتا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ ہم اس میں کامیاب رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande