اداکارہ کاجول کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ماں‘ میں ان کی زبردست اداکاری کے لیے ان دنوں ان کی کافی تعریف ہو رہی ہے۔ تاہم یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں کر پائی ہے۔ دریں اثنا، اداکار بومن ایرانی کے بیٹے کیوج ایرانی کاجول کی اگلی فلم’سرزمین‘ سے بالی ووڈ میں بطور ہدایت کار ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔ ایک بار پھر، کاجول کے مداح ’سرزمین‘ کو لے کر پرجوش ہیں۔اب کاجول کی نئی فلم ’سرزمین‘ کے حوالے سے ایک اور بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ پرتھوی راج سوکمارن بھی اس پروجیکٹ کا ایک اہم حصہ ہیں۔ فلم ’سرزمین‘او ٹی ٹی پلیٹ فارم جیو ہواسٹار پر 25 جولائی کو ریلیز ہونے جا رہی ہے، اس کی پہلی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے، جس میں ابراہیم اور پرتھوی راج کے درمیان زبردست جھڑپ نظر آ رہی ہے۔ اس فلم کو کرن جوہر نے پروڈیوس کیا ہے اور یہ کیوج ایرانی کی ڈائریکشن میں پہلی فلم ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan