کاجول اپنی فلم’ماں‘ کے لیے کافی عرصے سے خبروں میں تھیں اور آخر کار یہ فلم 27 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ اگرچہ اس کی کہانی کو شائقین اور ناقدین کی جانب سے ملا جلا ردعمل ملا ہے لیکن کاجول کی زبردست اداکاری کی ہر جگہ تعریف کی جا رہی ہے۔ اب فلم کی تیسرے دن کی کمائی کے اعداد و شمار بھی سامنے آگئے ہیں جس میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
باکس آفس ٹریکر ساکنلک کے اعداد و شمار کے مطابق کاجول کی فلم ’ماں‘ نے ریلیز کے تیسرے دن یعنی پہلے اتوار کو 6.75 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ اس طرح اب تک فلم کا کل کلیکشن 17.40 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ فلم نے پہلے دن 4.65 کروڑ روپے کی اوپننگ کی تھی جب کہ دوسرے دن اس نے 6 کروڑ روپے کمائے تھے۔ معلومات کے مطابق 'ماں' کا کل بجٹ تقریباً 65 کروڑ روپے بتایا جاتا ہے، اس لیے فلم کو ہٹ ہونے کے لیے ابھی طویل سفر طے کرنا ہے۔
’ماں‘ اجے دیوگن کی’شیطان یونیورس‘ کا ایک حصہ ہے، جس کی ہدایت کاری وشال فوریا نے کی ہے، جو ’'چھوری‘ اور ’چھوری 2‘ جیسی مقبول ہارر فلموں کے لیے مشہور ہیں۔ فلم کو جیو اسٹوڈیو اور دیوگن فلمز نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ کہانی میں کاجول ایک ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں جو اپنی بیٹی کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے، ایک وقت میں محافظ اور دوسرے وقت میں شکاری ہے۔ فلم میں ان کے ساتھ اندرانیل سینگپتا، رونیت رائے اور کھیرن شرما بھی مرکزی کردار میں نظر آ رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan