ہرش وردھن فلم صلہ سے ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار
اداکار ہرش وردھن رانے اپنی آخری فلم ''دی مرانڈا برادرز'' میں میزان جعفری کے مقابل نظر آئے تھے۔ یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم جیو سنیما پر 25 اکتوبر 2024 کو ریلیز ہوئی تھی۔ اب ہرش وردھن ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔ ہرش وردھن رانے جلد
ہرش وردھن فلم صلہ سے ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار


اداکار ہرش وردھن رانے اپنی آخری فلم 'دی مرانڈا برادرز' میں میزان جعفری کے مقابل نظر آئے تھے۔ یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم جیو سنیما پر 25 اکتوبر 2024 کو ریلیز ہوئی تھی۔ اب ہرش وردھن ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔ ہرش وردھن رانے جلد ہی ہدایت کار اومنگ کمار کی فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ فلم کا نام صلہ' رکھا گیا ہے۔ یہ فلم ہرش وردھن کے کیریئر میں ایک نیا موڑ لا سکتی ہے، کیونکہ اومنگ کمار سنجیدہ اور حساس موضوعات پر مبنی فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں۔

سعدیہ خطیب رومانوی ایکشن ڈرامہ فلم 'صلہ' میں اداکار ہرش وردھن کے مدمقابل نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ 'بگ باس 18' کے فاتح کرن ویر مہرا بھی اس فلم کا حصہ ہیں، جب کہ ایپسیتا ایک اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

فلم کی شوٹنگ یکم جولائی سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس فلم کو اومنگ کمار ڈائریکٹ کر رہے ہیں، جو اس سے قبل 'میری کوم' اور 'سربجیت' جیسی مشہور فلمیں ڈائریکٹ کر چکے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande