چورا چند پور، (منی پور)، 30 جون (ہ س)۔
منی پور میں نامعلوم حملہ آوروں نے چار افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پیر کی سہ پہر ضلع کے مونگجنگ گاو¿ں کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک 60 سالہ خاتون سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی پولیس نے واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
چورا چند پور پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ایک کار میں جا رہے تھے کہ حملہ آوروں نے دوپہر دو بجے کے قریب حملہ کیا۔ واقعہ کی جگہ مونگجنگ کے ضلع ہیڈکوارٹر چورا چند پور سے تقریباً سات کلومیٹر دور ہے۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ حملہ آوروں نے متاثرین کو بہت قریب سے گولی ماری۔ جائے وقوعہ سے ایک درجن سے زائد خالی کارتوس برآمد ہوئے ہیں جو خودکار ہتھیاروں کے استعمال کی نشاندہی کرتے ہیں۔
مرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ابھی تک کسی عسکریت پسند تنظیم یا گروپ نے ان ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
جائے وقوعہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں اضافی پولیس فورس کے ساتھ سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے مجرموں کی تلاش کے لیے مہم چلائی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ