جنوبی کوریا میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع
سیول، 03 جون (ہ س)۔ جنوبی کوریا کے عوام آج اپنے نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔ صدارتی عہدے کے لئے ہو رہے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ منگل کی صبح 6 بجے سے ملک بھر کے 14,295 پولنگ اسٹیشنز پر شروع ہوئی۔ یہ ضمنی انتخاب آئینی عدالت کی جانب سے سابق صدر یون سک یول
Voting begins in South Korea to elect its next president


سیول، 03 جون (ہ س)۔ جنوبی کوریا کے عوام آج اپنے نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔ صدارتی عہدے کے لئے ہو رہے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ منگل کی صبح 6 بجے سے ملک بھر کے 14,295 پولنگ اسٹیشنز پر شروع ہوئی۔ یہ ضمنی انتخاب آئینی عدالت کی جانب سے سابق صدر یون سک یول کو گذشتہبرس کے اواخر میں مارشل لا کا اعلان کرنے پر عہدے سے ہٹائے جانے کے 60 دن بعد کرائے جا رہے ہیں۔

کوریا ٹائمز اخبار کے مطابق جیتنے والا امیدوار بدھ کو عہدہ سنبھالے گا۔ نئے صدر کی مدت جون 2030 تک رہے گی۔ ووٹنگ رات 8 بجے ختم ہوگی۔ تقریباً 30 منٹ بعد 254 مراکز پر ووٹوں کی گنتی شروع ہو جائے گی۔ نتیجہ آدھی رات کے بعد متوقع ہے۔ وزارت داخلہ اور سلامتی کے مطابق اہل ووٹرز کی تعداد تقریباً 44.39 ملین ہے۔

لبرل ڈیموکریٹک پارٹی آف کوریا کے امیدوار لی جے-میانگ نے انتخابات سے قبل جمعرات اور جمعہ کو ہونے والی ابتدائی ووٹنگ میں تقریباً 49 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ ان کے قریب ترین حریف قدامت پسند پیپلز پاور پارٹی کے امیدوار کِم مون سو ہیں۔ ابتدائی ووٹنگ میں تقریباً 15.42 ملین ووٹرز نے حصہ لیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande