پیانگ یانگ، 04 جون (ہ س)۔
روسی صدر ولادیمیرپوتن کی ہدایت پر روسی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سرگئی شوئیگو شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ پہنچ گئے ہیں۔ وہ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ یہ تین ماہ سے بھی کم عرصے میں پیانگ یانگ کا ان کا دوسرا دورہ ہے۔
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسیطاس کی خبر کے مطابق، توقع ہے کہ دونوں رہنما روس-ڈی پی آر کے معاہدے کی کچھ شقوں پر جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے نفاذ اور کرسک کے علاقے کو آزاد کرانے میں مدد کرنے والے کوریائی جنگجوو¿ں کی یاد کو برقرار رکھنے کی کوششوں پر بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ توقع ہے کہ دونوں فریقین یوکرین کے ارد گرد کی صورتحال سمیت بین الاقوامی ایجنڈے کے اہم امور پر بات چیت کریں گے۔
شوئیگو کا شمالی کوریا کا آخری دورہ 21 مارچ کو ہوا تھا۔ اس وقت ان کا استقبال کم جونگ ان نے کیا اور ان کی بات چیت تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی۔ شوئیگو نے کہا کہ انہوں نے پوتن کا پیغام شمالی کوریا کے رہنما تک پہنچایا۔ انہوں نے یوکرین اور روس امریکہ مذاکرات کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے شمالی کوریا کے ریاستی سلامتی کے وزیر ری چانگ ڈے سے بھی ملاقات کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ