ترکیہ میں امن مذاکرات کے لیے ٹرمپ تیار، پوتن اور زیلنسکی سے ملاقات کو لیکر وائٹ ہاوس کا بیان
ترکیہ میں امن مذاکرات کے لیے ٹرمپ تیار، پوتن اور زیلنسکی سے ملاقات کو لیکر وائٹ ہاوس کا بیان واشنگٹن، 3 جون (ہ س)۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ترک صدر رجب طیب اردوان کی اس تجویز کے لیے تیار ہیں جس میں انہوں نے ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرین کے ص
ترکیہ کے صدر طیب اردگان اور امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ )فائل فوٹو(


ترکیہ میں امن مذاکرات کے لیے ٹرمپ تیار، پوتن اور زیلنسکی سے ملاقات کو لیکر وائٹ ہاوس کا بیان

واشنگٹن، 3 جون (ہ س)۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ترک صدر رجب طیب اردوان کی اس تجویز کے لیے تیار ہیں جس میں انہوں نے ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان سہ فریقی امن مذاکرات منعقد کرنے کی پیشکش کی ہے۔ یہ معلومات پیر کو وائٹ ہاوس نے دی ہے۔

ترک صدر اردگان نے پیر کو کہا کہ ان کا ملک روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اعلیٰ سطحی مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ترکیہ ایسی ملاقات کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے‘‘۔

اس تجویز پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا، ’’صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایسی صورت حال پیدا ہوتی ہے تو وہ اس کے لیے تیار ہیں۔ لیکن وہ چاہتے ہیں کہ دونوں رہنما اور دونوں فریق ایک ساتھ مذاکرات کی میز پر آئیں۔‘‘

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے سفارتی حل کے امکانات محدود دکھائی دیتے ہیں۔ اردگان اس سے قبل روس یوکرین تنازعہ کے پرامن حل کے لیے ثالثی کی کوشش کر چکے ہیں۔ حالانکہ اس تجویز پر پوتن یا زیلنسکی کی طرف سے ابھی تک کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande