برازیلیا (برازیل)، 03 جون (ہ س)۔ برازیل نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارت کی کھل کر حمایت کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی قیادت میں ہندوستانی پارلیمانی کل جماعتی وفد کے ارکان نے برازیل کے رہنماو¿ں سے ملاقات کی ہے۔ اس دوران برازیل کی اعلیٰ قیادت کو بھارت کے آپریشن سندور کے بعد کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
وفد میں شامل بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ نے کہا کہ برازیل کے رہنماو¿ں نے بھارت کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے آپریشن سندورکی واضح حمایت کا اظہار کیا اور پاکستان کی سرحد پار دہشت گردی کی مذمت کی۔ وفد نے برازیل کی پارلیمنٹ کے اسپیکر، قائم مقام وزیر خارجہ اور انڈیا-برازیل فرینڈشپ گروپ کے ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات کی۔ برازیل کے قائدین نے یقین دلایا کہ برازیل ہندوستان کا دوست ہے اور دوستی کی پاسداری کرے گا۔
سوریہ نے کہا کہ یہ ہندوستان کے لیے بہت بڑی بات ہے۔ لاطینی امریکہ اور اس پورے جغرافیہ میں برازیل کا ایک اہم مقام ہے۔ ہندوستانی وفد نے برازیل کے اعلیٰ حکام کے ساتھ تین دور کی بات چیت کی ہے۔ تمام میٹنگوں میں برازیل نے دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے موقف کی ہر طرح سے حمایت کی۔ تیجسوی نے کہا کہ گیانا، پانامہ اور کولمبیا سے ہندوستان کو زبردست حمایت ملی۔ قابل ذکر ہے کہ اس وفد میں سرفراز احمد، گنٹی ہریش مدھور، ششانک منی ترپاٹھی، بھونیشور کلیتا، تیجسوی سوریہ اور سابق سفیر ترنجیت سنگھ سندھو شامل ہیں۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ برازیل کی نائب وزیر خارجہ ماریا لورا دا روچا سے ان کی ملاقات کامیاب رہی۔
منروویا (لائبیریا) میں بی جے پی لیڈر ایس ایس اہلووالیا نے کہا کہ پاکستان ہمارا برا پڑوسی ہے۔ یہ پڑوسی ہمیشہ ہم سے لڑتا رہتا ہے۔ پاکستان دہشت گردی کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ بیجو جنتا دل کے رکن پارلیمنٹ سسمیت پاترا نے کہا کہ دہشت گرد نہ اچھے ہوتے ہیں نہ برے۔ وہ صرف دہشت گرد ہوتے ہیں۔ یہ صرف ہندوستان کی نہیں بلکہ پوری دنیا کی لڑائی ہے۔ ہندوستان وسودھیو کٹمبکم کے نظریے پر یقین رکھتا ہے۔
بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ بانسوری سوراج نے کہا کہ دہشت گردی کسی خطے کا مسئلہ نہیں ہے۔ اس وقت پوری دنیا کو دہشت گردی کے خلاف ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ 22 اپریل کو پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ انسانیت کا قتل تھا۔
قاہرہ (مصر) میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ منیش تیواری نے کہا کہ یہ وہ پیغام ہے جو ہم سب نے اپنے مکالمہ کاروں کو دینے کی کوشش کی ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ان تمام ممالک پر یک وقتی پابندی عائد کی جائے جو دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے ایک آلہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ بدقسمتی سے پاکستان ان ممالک میں سب سے آگے ہے۔
میڈرڈ (اسپین) میں ڈی ایم کے ایم پی کنیموجھی نے کہا کہ ہم نے اسپین کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ سینیٹ کے ارکان سے ملاقات کی۔ ہم نے اسپین انڈیا کونسل کے ساتھ میٹنگ کی۔ سب سے پہلے، ہم نے دہشت گردی کے متاثرین کی مدد کرنے والی ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ کی۔ ہمیں وزیر خارجہ کی طرف سے بہت مثبت جواب ملا۔ انہوں نے ہمیں یقین دلایا کہ جب ہندوستان دہشت گردی کے خلاف لڑنا چاہے گا یا اسے ختم کرنا چاہے گا تو وہ اس کا ساتھ دیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ روس، لاتویا، سلووینیا، یونان اور اسپین کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ایم پی کنیموجھی کی قیادت میں کل جماعتی وفد ہندوستان روانہ ہوگا۔ وفد کی رہنما کنیموجھی چنئی پہنچیں گی، ان کے دیگر ارکان کل دہلی میں ہوں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد