گاندھی میدان میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف مسلم تنظیموں کی ریلی میں شامل ہوئے تیجسوی یادو، مرکزی حکومت کو بنایا نشانہ
پٹنہ،29جون(ہ س)۔ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو آج پٹنہ کے گاندھی میدان میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف مسلم تنظیموں کی ریلی میں شامل ہوئے۔ اس دوران انہوں نے مرکز کی مودی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ ملک کسی کے باپ کا نہیں ہے۔ تما
یہ ملک کسی کے باپ کا نہیں ہے:تیجسوی یادو


پٹنہ،29جون(ہ س)۔ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو آج پٹنہ کے گاندھی میدان میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف مسلم تنظیموں کی ریلی میں شامل ہوئے۔ اس دوران انہوں نے مرکز کی مودی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ ملک کسی کے باپ کا نہیں ہے۔ تمام لوگوں کے آباؤ اجداد نے تحریک آزادی میں قربانیاں دی ہیں۔

گاندھی میدان میں وقف بچاؤ دستور بچاؤ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ایک سازش کے تحت مسلمانوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے لیکن راشٹریہ جنتا دل اور ہمارے لیڈر لالو پرساد یادو مسلم برادری کے ساتھ ہیں اور ہم اپنی آخری سانس تک ان کے لیے لڑتے رہیں گے۔

سابق نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسی بھی قیمت پرمشرق، مغرب ، شمال سے جنوب ہندوستان کی سرزمین کا ہر ایک انچ ، پر صفحہ چیخ ۔ چیخ کر اس بات کی گوہای دیتا ہے کہ ہماری آزادی کی جدوجہد میں چاہے ہندو ہو یا مسلمان، سکھ ہو یا عیسائی، سب نے اس ملک کی آزادی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ یہ ملک کسی کے باپ کانہیں ہے۔ یہ ملک ہم سب کا ہے۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کی زمین چھینی جا رہی ہے۔ اب جب کہ بی جے پی اقتدار سے باہر ہونے جا رہی ہے، ہم سب سے غریب، پسماندہ، انتہائی پسماندہ اور دلت لوگوں کے ووٹ کا حق چھینا جا رہا ہے۔ ووٹر لسٹ میں ترمیم کے نام پر ووٹ کا حق چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ بہت بڑی سازش ہے۔ اس لیے آپ سب ہوشیار رہیں اور ایسا نہ ہونے دیں۔

واضح ہو کہ وقف بل میں ترمیم کے خلاف پٹنہ کے گاندھی میدان میں مسلم تنظیموں کا ایک بڑا اجتماع ہوا ہے۔ جس کا اہتمام امارت شرعیہ پھلواری شریف نے کیا تھا۔ تمام بڑی جماعتوں کو دعوت نامے بھیجے گئے۔ آر جے ڈی، کانگریس اور جے ڈی یو کے سینئر لیڈروں کو بلایا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande