تلنگانہ میں کانگریس کا بھروسہ ختم، اب بی جے پی کی حکومت بنے گی: امت شاہ
مرکزی وزیر امت شاہ نے نظام آباد میں کسانوں کے اجلاس سے خطاب کیا نکسلیوں سے تشدد چھوڑنے، ہتھیار ڈالنے اور مرکزی دھارے میں شامل ہونے کی اپیل، راہول پاکستانیوں کی بات سن رہے ہیں اور آپریشن سندور کا ثبوت مانگ رہے ہیں: شاہ نظام آباد، 29 جون (ہ س)۔ مر
تلنگانہ میں کانگریس کا بھروسہ ختم، اب بی جے پی کی حکومت بنے گی: امت شاہ


مرکزی وزیر امت شاہ نے نظام آباد میں کسانوں کے اجلاس سے خطاب کیا

نکسلیوں سے تشدد چھوڑنے، ہتھیار ڈالنے اور مرکزی دھارے میں شامل ہونے کی اپیل، راہول پاکستانیوں کی بات سن رہے ہیں اور آپریشن سندور کا ثبوت مانگ رہے ہیں: شاہ

نظام آباد، 29 جون (ہ س)۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نظام آباد میں ایک جلسہ عام میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو سخت نشانہ بنایا۔ شاہ نے کہا کہ راہل گاندھی آپریشن سندور کے ثبوت مانگ رہے ہیں۔ راہل گاندھی پاکستان کی بات سن رہے ہیں۔ آپریشن سندور کے ذریعے پاکستان کو سخت وارننگ دی گئی۔ تلنگانہ میں کانگریس پر عوام کا اعتماد ختم ہوگیا ہے لیکن ریاست میں بدعنوانی جاری ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب تلنگانہ میں بھی بی جے پی کی حکومت بنے گی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اتوار کو یہاں نیشنل ہلدی بورڈ کے دفتر کے افتتاح کے بعد مقامی پولی ٹیکنک گراو¿نڈ میں منعقد کسانوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ شاہ نے ریاست کی کانگریس حکومت اور راہل گاندھی پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کانگریس نے ریاستی حکومت کو دہلی کے لئے اے ٹی ایم بنادیا ہے۔

تلنگانہ میں اعتماد ختم ہوا ہے، لیکن بدعنوانی ختم نہیں ہوئی ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی آپریشن سندور کے ثبوت مانگ رہے ہیں۔ وہ پاکستانیوں کی سن رہے ہیں ، ملک کے لوگوں کی نہیں۔

نکسلیوں کو خبردار کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ مودی حکومت کا مقصد نہ صرف دہشت گردی کو ختم کرنا ہے بلکہ ملک میں نکسل ازم کو بھی ختم کرنا ہے۔ اس لیے نکسلیوں کو فوراً تشدد کا راستہ ترک کر دیں ، ہتھیار ڈال دیں اور قومی دھارے میں شامل ہو جائیں ۔ ہتھیار چھوڑنے والے نکسلیوں کی بازآبادکاری اور ترقی سے منسلک کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی پالیسی واضح ہے کہ نکسل ازم ختم ہونا چاہیے۔ شاہ نے کسانوں سے پوچھا کہ کیا نکسل ازم ختم ہونا چاہیے یا نہیں؟ آپ خود بتائیں۔ شاہ نے مرکزی حکومت کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ 30 مارچ 2026 تک ملک سے نکسل ازم کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ اب تک دس ہزار نکسلائیٹس ہتھیار ڈال کر عوامی زندگی کے مرکزی دھارے میں واپس آچکے ہیں۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ پاکستان پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ کر کے ہمیں ڈرانا چاہتا ہے۔ اس کے بعد بھارت کی کارروائی دیکھ کر پاکستان اور دنیا کو پتہ چلا کہ بھارت کی طاقت کیا ہے۔ آپریشن سندور کے ذریعے پاکستان کو سخت وارننگ دی گئی۔

یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ تلنگانہ میں بی جے پی یقینی طور پر برسراقتدار آئے گی، انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے جوش و جذبے کو دیکھ کر یہ واضح ہوتا ہے کہ تلنگانہ میں بی جے پی کی جیت یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی وعدے کے مطابق ایم پی دھرم پوری اروند نے نظام آباد کے لیے ہلدی بورڈ حاصل کر لیا ہے۔ نظام آباد کے کسان 40 سال سے اس ہلدی بورڈ کے لیے لڑ رہے ہیں۔ اب نظام آباد کے کسانوں کی تیار کردہ ہلدی مستقبل میں پوری دنیا میں برآمد کی جائے گی۔ یہاں ہلدی بورڈ کے دفتر کے قیام سے مقامی کسانوں کو بہت سے فوائد حاصل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نظام آباد میں بھارت آرگینک لمیٹڈ اور بھارت ایکسپورٹ لمیٹڈ بھی قائم کیا جا رہا ہے۔ بھارت ایکسپورٹ لمیٹیڈ کے ذریعے نظام آباد کی ہلدی امریکہ اور یورپ کو برآمد کی جائے گی۔ اس جلسہ عام میں مرکزی وزیر کشن ریڈی، بنڈی سنجے، ایم پی دھرم پوری اروند، لکشمن اور دیگر کئی عوامی نمائندے موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande