اتراکھنڈ میں موسلا دھار بارش سے نظام زندگی متاثر، ندیوں کی سطح خطرے کے نشان کے قریب
دہرادون، 29 جون (ہ س)۔ اتراکھنڈ میں مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ الکنندا، بھاگیرتھی، سریو، گومتی سمیت تمام بڑی ندیاں اپنی وارننگ لیول کے بہت قریب پہنچ گئی ہیں۔ ریاست کے کئی اضلاع میں تباہی کی صورتحال پیدا ہوتی
اتراکھنڈ میں موسلا دھار بارش سے نظام زندگی متاثر، ندیوں کی سطح خطرے کے نشان کے قریب


دہرادون، 29 جون (ہ س)۔

اتراکھنڈ میں مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ الکنندا، بھاگیرتھی، سریو، گومتی سمیت تمام بڑی ندیاں اپنی وارننگ لیول کے بہت قریب پہنچ گئی ہیں۔ ریاست کے کئی اضلاع میں تباہی کی صورتحال پیدا ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بھاگیرتھی ندی (تیلوتھ پل گیج) کے پانی کی سطح 1120.38 میٹر ہے، جب کہ خطرے کی سطح 1123.00 میٹر ہے۔ الکنندا ندی 625.20 میٹر اور منداکنی ندی 624.15 میٹر پر بہہ رہی ہے، جو بالترتیب 626.00 میٹر اور 625.00 میٹر کی وارننگ لیول کے بہت قریب ہیں۔ رودرپریاگ ڈیزاسٹر منیجمنٹ آفیسر نندن سنگھ راجوار نے کہا کہ ندی کے کنارے رہنے والے لوگوں کو لاو¿ڈ اسپیکر کے ذریعے خبردار کیا جا رہا ہے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔ ہریدوار، رشی کیش، دیو پریاگ، کیرتی نگر جیسے ندی کے کنارے آباد علاقوں میں بھی لوگوں کو الرٹ کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی ریاستی ڈیزاسٹر کنٹرول روم کے ذریعے اضلاع سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ دہرادون اور پہاڑی علاقوں میں شدید بارش کی وجہ سے ندیوں اور ندی نالوں کے پانی کی سطح بڑھنے کی وجہ سے رشی کیش میں پولیس نے گنگا گھاٹوں پر نہانے والے عقیدت مندوں کو ندی کے کناروں سے دور رہنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔

چاردھام کےیاتریوں کو رشی کیش کے نٹراج چوک پر اونچی آواز میں ہیلروں کے ذریعے سڑک بلاک ہونے کی صورت میں محفوظ مقامات پر رہنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ پولیس ٹیمیں تمام تھانوں کے علاقوں میں ندیوں اور ندی نالوں کے کناروں کا دورہ کر رہی ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی تنبیہ کر رہی ہیں۔ حساس مقامات سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande