آسنسول، 29 جون (ہ س)۔ آسنسول ساؤتھ پولیس اسٹیشن کے تحت ویشالی پارک میں ہفتہ کی رات دیر گئے ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہوگئی، جب کہ خاتون خانہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ فارنسک ٹیم موقع پر جانے کی تیاری کر رہی ہے جو نمونے جمع کرے گی۔ جائے وقوعہ پر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے اور گھر کو سیل کر دیا گیا ہے۔
معلومات کے مطابق دو منزلہ مکان میں چار لوگ رہتے تھے - ببلو سنگھ (گھر کا مالک)، اس کی بیوی شلپی چٹرجی، شلپی کے والد کپل چند اور ماں گایتری چند۔ یہ خاندان اصل میں جھارکھنڈ سے تعلق رکھتا تھا۔ ببلو سنگھ کا اکلوتا بیٹا دوسری ریاست میں پڑھتا ہے اور ہاسٹل میں رہتا ہے۔
سنیچر کی دیر رات گھر کے نچلے حصے سے اچانک دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔ سیکورٹی گارڈ نے یہ دیکھا اور مقامی لوگوں کو اطلاع دی۔ آس پاس کے لوگ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کوشش کی۔ فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی اور فائر انجن فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا۔ آگ بجھانے کا کام جنگی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا۔
لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ گھر میں موجود ہر شخص جل گیا۔ سبھی کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ببلو سنگھ، اس کے سسر کیبل چند اور ساس گایتری چند کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ بیوی شلپی چٹرجی شدید طور پر جھلس گئی ہیں اور اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ یا ایئرکنڈیشنر کی وجہ سے لگی ہو سکتی ہے۔ فرانزک ٹیم جلد ہی جائے وقوعہ کا معائنہ کرے گی اور آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کرے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد