وزیر اعظم نے اورنگ آباد کے پاٹودا گاؤں کو کاربن ماڈل قرار دیا
ممبئی، 29 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ’من کی بات‘ خطاب کے دوران مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع کے پاٹودا گاؤں کی تعریف کرتے ہوئے اسے ایک شاندار کاربن نیوٹرل ماڈل قرار دیا۔ پٹودا نے دیہی ترقی میں اختراعات کے ذریعہ ج
PM praises Patoda village as carbon neutral model


PM praises Patoda village as carbon neutral model


ممبئی، 29 جون (ہ س)۔ وزیر

اعظم نریندر مودی نے اپنے ’من کی بات‘ خطاب کے دوران مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع

کے پاٹودا گاؤں کی تعریف کرتے ہوئے اسے ایک شاندار کاربن نیوٹرل ماڈل قرار دیا۔

پٹودا نے دیہی ترقی میں اختراعات کے ذریعہ جو تبدیلی لائی ہے، وہ ماحولیاتی بحران

سے نبردآزما دیگر علاقوں کے لیے ایک قابل تقلید مثال بن چکی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا

کہ پاٹودا کے لوگ گھریلو کوڑا کرکٹ کی الگ چھٹنی، ندی میں جانے والے پانی کی صفائی،

اور آخری رسومات میں گائے کے گوبر کا استعمال جیسے اقدامات سے زمین کی حفاظت کر

رہے ہیں۔

اورنگ آباد سے 7 کلو میٹر دور واقعپاٹودا گاؤں کے سابق سرپنچ بھاسکر پیرے پاٹل کی

قیادت میں برسوں سے نافذ کی گئی پائیداری کی حکمت عملی نے 34 اقدامات کے ساتھ گاؤں

کو بدل دیا ہے۔ 24 گھنٹے چلنے والے واٹر اے ٹی ایم سے 581 خاندان روزانہ 20 لیٹر

منرل واٹر حاصل کرتے ہیں۔ پانی کے مکمل تحفظ کے لیے بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی،

قدرتی تالابوں سے صفائی اور زمین کے اندر پانی کا دوبارہ چارج کیا جا رہا ہے۔ اس

کے علاوہ گاؤں میں 32 سی سی ٹی وی، 15 شمسی لائٹس، اور 11 بایو گیس پلانٹس بھی

قائم ہیں، جب کہ ہر ماہ کمیونٹی ڈنر اور سالگرہ پر شجرکاری کا اہتمام ہوتا ہے۔

سیلف ہیلپ گروپس کی سرگرم شرکت، آنگن

واڑی میں متوازن غذا کی فراہمی، اور عوام کی ٹیکس ادائیگی کی شرح 90 فیصد ہے۔

پٹودا کو اب تک 24 قومی اعزازات حاصل ہو چکے ہیں، جن میں دو صدارتی ایوارڈز، نرمل

گرام، اور کاربن نیوٹرل پنچایت ایوارڈ شامل ہیں۔ اس کے پنچایت دفتر اور آنگن واڑی

کو آئی ایس او سرٹیفیکیشن حاصل ہے۔ یہ ان 11 دیہاتوں میں شامل ہے جنہیں دیہی ترقی

کے قومی مطالعے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر کپل موریشور پاٹل نے کہا کہ

پائیدار ترقی کی جانب بہتر کارکردگی دکھانے والے سرپنچوں کو وزیر اعظم اعزاز سے

نوازیں گے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’پٹودا کی مثال دکھاتی ہے کہ جب عوامی عزم

ماحول دوستی سے جڑتا ہے، تو تبدیلی کا راستہ کھلتا ہے۔‘‘ یہ گاؤں اب پورے ملک کے لیے

ترغیب کا باعث ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / خان این اے


 rajesh pande