اتراکھنڈ میں ندیوں میں طغیانی، سری نگر ڈیم سے 3000-2500 کیومک پانی چھوڑا جائے گا، الرٹ جاری
دہرادون، 29 جون (ہ س)۔ اتراکھنڈ میں گزشتہ تین دنوں سے جاری بارش اب آفت بن کر برس رہی ہے۔ گڑھوال کے سری نگر میں الکنندہ کی پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ بالائی اضلاع میں زیادہ بارش کی وجہ سے جی وی کے ڈیم سری نگر سے آگے کی طرف تقریباً 3000-2500 ک
اتراکھنڈ میں ندیوں میں طغیانی، سری نگر ڈیم سے 3000-2500 کیومک پانی چھوڑا جائے گا، الرٹ جاری


دہرادون، 29 جون (ہ س)۔

اتراکھنڈ میں گزشتہ تین دنوں سے جاری بارش اب آفت بن کر برس رہی ہے۔ گڑھوال کے سری نگر میں الکنندہ کی پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ بالائی اضلاع میں زیادہ بارش کی وجہ سے جی وی کے ڈیم سری نگر سے آگے کی طرف تقریباً 3000-2500 کیومکس پانی چھوڑے جانے کو لیکرپوڑی کے ضلع مجسٹریٹ نے کیرتی نگر، دیو پریاگ، تپوون، مونی کی ریتی علاقے میں ندی کے کنارے والے علاقوں میں مسلسل الرٹ جاری کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

موسمیاتی مرکز دہرادون نے اگلے 24 گھنٹوں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ موسلادھار بارش اور چاردھام یاترا کے راستوں پر سڑکوں اور ملبے کی وجہ سے چاردھام یاتریوں کو محفوظ مقامات پر روکا جا رہا ہے۔ ٹہری گڑھوال ضلع علاقے کے تحت چاردھام یاترا کے راستوں کے ڈھال والا، تپوون، دیوپریاگ، کیرتی نگر، نریندر نگر، چمبا، کنڈیسوڈ سمیت لمبگاوں، چمیالہ، گھنسالی میں مسافروں کو اطلاع دے کر روکنے کی کارروائی کی جارہی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ نیتیکا کھنڈیلوال نے کہا کہ ٹہری میں مسلسل بارش کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ باگیشور ضلع کی کپکوٹ تحصیل میں موسلادھار بارش کی وجہ سے 20 اندرونی موٹر راستے بند ہیں۔ مسلسل بارش کی وجہ سے سریو اور گومتی ندیوں میں طغیانی ہے۔ ندی کے کناروں پر رہنے والے لوگوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande