اوریا، 26 جون (ہ س)۔
ضلع کے بیدھونا کوتوالی علاقہ کے روروگنج قصبہ میں کھیت سے گھر لوٹ رہے ایک کسان کی مشتبہ حالات میں موت ہو گئی۔ اہل خانہ نے قتل کا الزام لگایا ہے۔ اطلاع پر پہنچی پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔
بدھونا کوتوالی علاقہ کے روروگنج قصبہ میں پٹرول پمپ کے سامنے والی گلی میں رہنے والا کملیش پرجاپتی (40) بدھ کی رات تقریباً 9:45 بجے کھیت میں کام کرنے کے بعد گھر لوٹ رہا تھا۔ اس کی لاش گھر سے کچھ فاصلے پر مشتبہ حالات میں پڑی ہوئی ملی۔ لوگوں نے گھر والوں کو اس کی اطلاع دی۔ لاش کو وہاں پڑی دیکھ کر لوگوں میں کہرام مچ گیا۔ کچھ ہی دیر میں موقع پر لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہو گئی۔ اطلاع پر پہنچی کوتوالی پولس تحقیقات کررہی ہے۔ ان کی بیوی کسوما دیوی کی حالت بہت خراب ہے۔ گھر والوں نے بتایا کہ وہ بدھ کی دوپہر گھر سے نکلا تھا۔ کوتوال مکیش بابو چوہان نے بتایا کہ جسم پر زخموں کے نشانات ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد وجہ معلوم ہوگی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ