پپرا میں شیو مندر کے پجاری کا بے دردی سے قتل، دو مشتبہ افراد حراست میں
مشرقی چمپارن، 26 جون (ہ س)۔ ضلع کے پپرا تھانہ علاقہ کے نیا چوک واقع شیو مندر میں 60 سالہ پجاری کو چاقو سے حملہ کرکے بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ جمعرات کی صبح مندر احاطے میں پجاری کی خون میں لت پت لاش ملی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق پجاری ہری گری گزشتہ 15
پپرا میں شیو مندر کے پجاری کا بے دردی سے قتل، دو مشتبہ افراد حراست میں


مشرقی چمپارن، 26 جون (ہ س)۔ ضلع کے پپرا تھانہ علاقہ کے نیا چوک واقع شیو مندر میں 60 سالہ پجاری کو چاقو سے حملہ کرکے بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ جمعرات کی صبح مندر احاطے میں پجاری کی خون میں لت پت لاش ملی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق پجاری ہری گری گزشتہ 15 سالوں سے مندر احاطے میں رہ کر پوجا کر رہے تھے۔ مندر احاطے میں لاش ملنے کے بعد گاؤں والوں میں غم و غصہ ہے۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ صبح جب عقیدت مند مندر پہنچے تو انہوں نے مندر احاطے میں پجاری کی خون میں لت پت لاش دیکھی اور اس کی اطلاع پپرا تھانے کو دی۔اس سنگین واقعہ کے پیش نظر ایس پی سورن پربھات کی ہدایت پر ڈی ایس پی سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران اور ایف ایس ایل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ضروری شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی تحقیقات کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لئے ہیں ۔جس میں پپرا تھانہ علاقہ کے بیدی بن، مدھوبن واہی ٹولہ کے رہنے والے راہل سنگھ اور انیل سنگھ شامل ہیں۔ جن سے ضروری پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا۔ تاہم پولیس کچھ اور زاویوں سے بھی واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس نے پجاری ہری گری کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ فی الحال اس واقعہ کو لے کر مقامی گاؤں والوں میں ناراضگی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande