فیروز آباد، 26 جون (ہ س)۔ جمعرات کو ٹنڈلہ پولیس اسٹیشن اور ایس او جی کی ٹیم نے دو بین ریاستی گانجا اسمگلروں کو گرفتار کیا جو ایک لگژری کار میں گانجہ اسمگل کررہے تھے۔ ان کے قبضے سے 34 لاکھ روپے مالیت کا گانجہ برآمد ہوا ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولس سوربھ دکشت ضلع میں منشیات کے غیر قانونی اسمگلروں پر قابو پانے اور مجرموں کو گرفتار کرنے کے لیے مہم چلا رہے ہیں۔ تھانہ انچارج ٹنڈلہ انجیش کمار پولس ٹیم کے ساتھ علاقے میں گشت پر تھے کہ اطلاع کی بنیاد پر دو شاطر ملزمین اشوک کمار ولد جے رام سنگھ ساکنہ ایچ-74 گاما-2 گریٹر نوئیڈا تھانہ کسانا ضلع گوتم بدھ نگر اور راجیو کمار ولد پریمپال سنگھ ساکنہ گول پانڈے سندل پور ضلع مراد آباد کو گیل گیس پلانٹ پرانا بائی پاس گووند پورکے قریب سے گرفتار کر لئے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے کل 62.728 کلو گرام گانجہ برآمد کیا گیا۔
تھانہ انچارج نے بتایا کہ گرفتار ملزمان لگژری کاروں میں غیر قانونی گانجہ اسمگل کرتے ہیں۔ برآمد ہونے والے گانجے کی بین الاقوامی قیمت تقریباً 34 لاکھ روپے ہے۔ یہ لوگ گانجہ اسمگل کرنے کے لیے لگژری کاروں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ کسی کو کسی چیز کا شبہ نہ ہو۔ گرفتاری اور بازیابی کی بنیاد پر ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی