پرتاپ گڑھ، 26 جون (ہ س)۔ پرتاپ گڑھ ضلع کے لیلاپور تھانہ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک ہی خاندان کی ماں، بیٹے اور اس کی بیوی کی لاشیں ایک بند کمرے میں بستر پر پائی گئیں۔ اس واقعہ کے بعد کہرام مچ گیا۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے بند کمرے کا دروازہ توڑ کر تمام لاشیں کمرے سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیں۔ گھر میں پانچ ماہ کا بچہ اور ایک بزرگ عورت زندہ تھی۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجے رائے نے بتایا کہ لیلا پور تھانہ علاقہ کے سگرا سندر پور بازار میں ایک کاسمیٹکس کی دکان ہر روز صبح 5:30 بجے کھلتی تھی لیکن جمعرات کو دکان کا دروازہ صبح 8 بجے تک نہیں کھلا اور بچے کے رونے کی آواز سن کر آس پاس کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی لیلا پور پولیس موقع پر پہنچی اور کمرے کا دروازہ کھول کر دیکھا کہ انکت پٹوا عمر 26، میرا پٹوا، انکت پٹوا کی بیوی عمر 22 اور انکت پٹوا کی ماں آشا دیوی، عمر 52، تینوں کمرے کے اندر بستر پر مردہ پڑے ہوئے تھے۔
تینوں کے جسموں پر زخم کے نشانات نہیں ملے۔ لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔ معاملے کیتمام پہلووں کی چھان بین کی جارہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد