ابوظہبی،23جون(ہ س)۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد کے سفارتی مشیر ڈاکٹر انور قرقاش نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ خزانہ بیزلیل سموٹریچ کی جانب سے ایران کے خلاف اسرائیلی جنگ میں مدد کے لئے خلیجی ریاستوں سے مالی اعانت کا مطالبہ کشیدگی کے نتائج سے بے بہرہ ایک انتہا پسند اسرائیلی وزیر کے اخلاقی دیوالیہ پن کے سوا کچھ نہیں ہے۔انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، اسرائیلی وزیر خزانہ سموٹریچ کی جرا¿ت اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ کے لیے خلیجی ممالک (اور جرمنی، فرانس اور برطانیہ) سے مالی امداد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ ساتھ دیگر خلیجی ریاستوں نے ایران پر گذشتہ ہفتے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔قرقاش نے کہا، ایک انتہا پسند کی طرف سے اس طرح کی تجویز اخلاقی دیوالیہ پن کے سوا کچھ نہیں ہے جو کشیدگی کے نتائج کو سمجھنے سے قاصر ہے۔متحدہ عرب امارات نے خطے میں کشیدگی اور ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکی حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔صدر شیخ محمد نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے مقصد سے مشاورت کی قیادت بھی کی اور علاقائی رہنماو¿ں سے بات چیت کی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ نے اتوار کے روز تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیا جس سے استحکام، خوشحالی اور انصاف کو فروغ ملے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan