میری کمپنیوں کی تمام سرکاری امداد بند کر دیں،ایلون مسک کا ڈونلڈ ٹرمپ کو دوٹوک جواب
واشنگٹن،یکم جولائی(ہ س)۔دنیا کے معروف صنعت کار ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان کی کمپنیوں کو دی جانے والی سرکاری امداد پر تنقید کا بھرپور جواب دیا ہے۔ خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘کے مطابق مسک نے کہاکہ میری کمپنیوں کو دی جانے والی تمام حک
میری کمپنیوں کی تمام سرکاری امداد بند کر دیں،ایلون مسک کا ڈونلڈ ٹرمپ کو دوٹوک جواب


واشنگٹن،یکم جولائی(ہ س)۔دنیا کے معروف صنعت کار ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان کی کمپنیوں کو دی جانے والی سرکاری امداد پر تنقید کا بھرپور جواب دیا ہے۔ خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘کے مطابق مسک نے کہاکہ میری کمپنیوں کو دی جانے والی تمام حکومتی امداد ابھی بند کر دی جائے۔

ٹرمپ نے منگل کے روز ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے ماسک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایلون مسک کی کمپنیوں کا انحصار سرکاری سبسڈی پر ہے اور وہ عوام پر زبردستی برقی گاڑیاں مسلط کرنے کے حامی ہیں۔ ٹرمپ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ماسک کی کمپنیوں کو دی جانے والی مالی معاونت کا ازسرِ نو جائزہ لے۔ ایلون مسک نے اس تنقید کا براہِ راست جواب دینے کے بجائے ایکس پر ایک سلسلہ وار پیغامات میں اپنا مو¿قف پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ امریکی حکومت کے اخراجات میں فضول خرچی اور دھوکہ دہی کو روکنے کا واحد طریقہ قرض کی حد کو استعمال کرنا ہے۔انہوں نے مزید لکھاکہ قرض کی حد کا قانون اسی مقصد کے لیے بنایا گیا تھا، لیکن اگر ہم ہر بار اس حد میں اضافہ کرتے رہیں تو پھر اس قانون کی افادیت ہی کیا رہ جاتی ہے؟۔

مسک نے اپنی بات سمیٹتے ہوئے کہاکہ میری صرف یہی درخواست ہے کہ امریکہ دیوالیہ نہ ہو۔ ان کا یہ بیان ملکی معیشت کے استحکام اور حکومتی اخراجات پر کنٹرول کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکہ میں قرض کی حد اور سرکاری اخراجات سے متعلق پالیسیوں پر شدید اختلافات جاری ہیں۔ سیاسی ماحول میں معاشی مسائل کی گونج مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande