تہران،23جون(ہ س)۔ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اپنے گیارہویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کے مغرب، مشرق اور وسطی حصوں میں واقع 6 ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ساتھ ہی کرمانشاہ کے علاقے میں ایرانی فوجی تنصیبات پر بھی فضائی حملے کیے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق فضائیہ اس وقت ایران کے مغرب میں واقع کرمانشاہ میں عسکری انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنا رہی ہے۔اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ ایران کی فضائی حدود میں ایک ڈرون گرا ہے تاہم اس بات کی بھی وضاحت کی کہ معلومات کے افشاءکا کوئی خدشہ نہیں ہے۔ایرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے مغربی حصے میں ایران کی فضائی دفاعی نظام نے 4 ڈرون مار گرائے ہیں۔اتوار کے روز ایرانی صوبے یزد میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے 10 اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
اس سے قبل ایران نے خرم آباد کی فضاو¿ں میں ایک اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ ایران کا کہنا تھا کہ مرکزی صوبے میں بھی ایک ڈرون کو نشانہ بنایا گیا، جس سے قریبی شہر’اراک‘ اور اس میں واقع جوہری ری ایکٹر کو لاحق خطرہ ٹل گیا۔شمال مغربی شہر تبریز میں اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد دھوئیں کے بادل دیکھے گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق، اسرائیل نے تہران کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع پارچین کے اس مقام کو بھی نشانہ بنایا جہاں ایک بڑا عسکری کمپلیکس قائم ہے۔اسرائیلی فوج نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ اس کے فضائی حملے ایران کی ان عسکری تنصیبات پر مرکوز تھے، جہاں اسرائیل کو نشانہ بنانے کے لیے میزائل ذخیرہ اور لانچ کیے جا رہے تھے، اس کے علاوہ فوجی سیٹلائٹس ابتدائی وارننگ کے لیے استعمال ہونے والے ریڈار اور انٹیلی جنس مقاصد کے لیے ہوائی معلومات جمع کرنے والے مقامات بھی ان حملوں کا ہدف بنے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں پاسداران انقلاب کی متعدد تنصیبات اور زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں کے انجن بنانے والے مراکز کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔
فوجی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک مقررہ اہداف حاصل نہیں ہو جاتے۔دوسری جانب اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ رات اس نے ایران کی جانب سے داغا گیا ایک میزائل روک لیا۔ اس حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اسرائیلی امدادی ادارے نے عوام کو فوری طور پر پناہ گاہوں سے نکلنے کی ہدایت جاری کی۔ایران کی جانب سے وسطی اسرائیل پر راکٹ داغے جانے کے بعد تل ابیب میں خطرے کے سائرن بجنے لگے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جاری تناو¿ میں مزید اضافہ ہو گیا۔اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اس کی فضائی دفاعی نظام نے ایرانی میزائل کو کامیابی سے روک لیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan