اسرائیل کو سزا جاری رہے گی:ایرانی سپریم لیڈرخامنہ ای کا اعلان
ریاض،23جون(ہ س)۔امریکہ کی جانب سے ایران کے تین جوہری مراکز فردو، اصفہان اور نطنز پر حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے ابتدائی ردعمل میں امریکہ کے بجائے اسرائیل کو نشانے پر رکھتے ہوئے کہا ہے کہ ’اسرائیل کو دی جانے والی سزا تا
اسرائیل کو سزا جاری رہے گی:ایرانی سپریم لیڈرخامنہ ای کا اعلان


ریاض،23جون(ہ س)۔امریکہ کی جانب سے ایران کے تین جوہری مراکز فردو، اصفہان اور نطنز پر حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے ابتدائی ردعمل میں امریکہ کے بجائے اسرائیل کو نشانے پر رکھتے ہوئے کہا ہے کہ ’اسرائیل کو دی جانے والی سزا تاحال جاری ہے‘۔خامنہ ای نے یہ بات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’ایران کی جوہری تنصیبات کو سب سے زیادہ نقصان زمین کی سطح سے بہت نیچے پہنچا ہے‘۔ایران کی طرف سے بھی متعدد بیانات سامنے آئے ہیں جن میں امریکہ کی کارروائیوں کا جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے، تاہم ابھی تک اس ردعمل کی نوعیت، وقت یا دائرہ کار کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

ایرانی رہبر اعلیٰ کے مشیر علی شمخانی جو 13 جون کو اسرائیلی حملے کے پہلے دن شدید زخمی ہوئے تھے نے کہا ہے کہ اگرچہ یہ تسلیم کر لیا جائے کہ جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں، تب بھی کھیل ختم نہیں ہوا۔شمخانی نے مزید کہاکہ جوہری مواد اب بھی محفوظ ہے اور ہمارے پاس مزید کئی ’سرپرائز‘ باقی ہیں۔ سیاسی اور عملی کنٹرول اس فریق کے ہاتھ میں ہے جو ہوشمندی سے فیصلے کرتا ہے اور اندھا دھند اقدامات سے گریز کرتا ہے۔دریں اثناءاسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ ایران میں ہمارے اہداف بیلسٹک میزائلوں کے خطرے اور جوہری پروگرام سے نجات کے حصول کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی جوہری پروگرام پر حملوں کے نتائج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اسرائیل کو کسی تھکا دینے والی جنگ میں گھسیٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی تاہم یہ فوجی مہم قبل از وقت ختم بھی نہیں کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande