ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا بھارت میں انعقاد، اب تک متعدد ٹیمیں کوالیفائی کر چکی ہیں
نئی دہلی ،222جون (ہ س )۔ T20 ورلڈ کپ 2026 کا انعقاد بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کریں گے۔ کرکٹ کے اس بڑے ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ کینیڈا نے اگلے سال منعقد ہونے والے اس ایونٹ کے لیے اپنی جگہ کی تصدیق کر دی ہے۔ کینیڈا نے امریکی کوالیفائر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا بھارت میں انعقاد، اب تک متعدد ٹیمیں کوالیفائی کر چکی ہیں


نئی دہلی ،222جون (ہ س )۔

T20 ورلڈ کپ 2026 کا انعقاد بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کریں گے۔ کرکٹ کے اس بڑے ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ کینیڈا نے اگلے سال منعقد ہونے والے اس ایونٹ کے لیے اپنی جگہ کی تصدیق کر دی ہے۔ کینیڈا نے امریکی کوالیفائر میں بہاماس کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں داخلہ حاصل کر لیا۔اس سے قبل کینیڈا 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی کھیل چکا ہے۔

ا ب تک کینیڈا سمیت 13 ٹیمیں T20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔ بھارت اور سری لنکا کو میزبان ممالک کے طور پر براہ راست انٹری ملی ہے۔ اس کے علاوہ آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور پاکستان نے آئی سی سی رینکنگ کی بنیاد پر جگہ بنائی ہے۔ افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکہ اور ویسٹ انڈیز نے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق اب مزید سات ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔ ان میں سے دو ٹیموں کا انتخاب یورپی کوالیفائر کے لیے 5 سے 11 جولائی کے درمیان کیا جائے گا۔ ساتھ ہی، دو افریقی کوالیفائرز کا انتخاب 19 ستمبر سے 4 اکتوبر اور تین ایشیا ا ی اے پی کوالیفائرز (1 سے 17 اکتوبر) کے درمیان کیا جائے گا۔

کینیڈا نے بہاماس کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بہاماس کی ٹیم صرف 57 رنز پر آل آو¿ٹ ہوگئی۔ کینیڈا نے دلپریت باجوہ کے ناقابل شکست 36 رنز کی مدد سے یہ آسان ہدف صرف 5.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔ بولنگ میں کلیم ثنا اور شیوم شرما نے 3-3 وکٹیں لے کر بہاماس کی جیت کو روک دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande