بمراہ پر بوجھ زیادہ ، سابق کوچ کا اظہار تشویش، بھارتی بولنگ یونٹ پر اٹھائے سوالات
نئی دہلی ،22جون (ہ س )۔ لیڈز بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میں ہندوستانی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ توقع تھی کہ گیند باز بھی ایسی ہی کارکردگی دکھائیں گے لیکن جسپریت بمراہ کو چھوڑ کر باقی باو¿لرز اثر دکھانے میں ناکام
بمراہ پر بوجھ زیادہ ، سابق کوچ نے اظہار تشویش، بھارتی بولنگ یونٹ پر اٹھائے سوالات


نئی دہلی ،22جون (ہ س )۔

لیڈز بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میں ہندوستانی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ توقع تھی کہ گیند باز بھی ایسی ہی کارکردگی دکھائیں گے لیکن جسپریت بمراہ کو چھوڑ کر باقی باو¿لرز اثر دکھانے میں ناکام رہے۔ انگلینڈ نے تین وکٹیں گنوائیں، اور تینوں بمراہ کے کھاتے میں گئے۔ اس کمزور بولنگ کارکردگی پر سابق کوچ روی شاستری نے بڑا بیان دیا۔

دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد شاستری نے ہندوستانی گیند بازوں کی کارکردگی پر کھل کر بات کی۔ اسکائی کرکٹ کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے کہا کہ بمراہ نے ایک سرے سے شاندار بولنگ کی لیکن شاردول ٹھاکر، محمد سراج اور پرسید ھ کرشنا جیسے فاسٹ بولرز کی کارکردگی مایوس کن رہی جو کہ تشویش کا باعث ہے۔ بمراہ نے جیک کرولی کو جلد آو¿ٹ کیا، بین ڈکٹ کو بولڈ کرکے اولی پوپ کے ساتھ شراکت توڑ دی، اور دن کے اختتام پر جو روٹ کی وکٹ لے کر تیسری کامیابی دلائی۔

شاستری نے کہا کہ بولنگ میں عدم توازن صاف نظر آرہا ہے۔ تشویش بمراہ کے بڑھتے ہوئے کام کے بوجھ کے بارے میں ہے، کیونکہ ہر اسپیل میں ان سے وکٹوں کی توقع کی جاتی ہے۔ جیسے جیسے سیریز آگے بڑھے گی، اس کے بوجھ کو کنٹرول کرنا پڑے گا۔

شاستری نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ کوئی اور گیند باز ان کا ساتھ دے۔ بمراہ نے اب تک 13 اوورز میں 48 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کی ہیں۔

شاستری نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان کو کسی دوسرے تیز گیند باز سے بہتر کارکردگی کی ضرورت ہے۔ اگر کوئی بمراہ کی حمایت کرتا ہے تو یہ نہ صرف اس میچ میں بلکہ پوری سیریز میں ہندوستان کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ دوسرے دن کے اختتام تک انگلینڈ نے 3 وکٹوں پر 209 رنز بنا لیے ہیں۔ تیسرے دن ہندوستانی گیند باز تیزی سے واپسی کرتے ہوئے انگلینڈ کو سمیٹنے کی کوشش کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande