چنڈی گڑھ، 22 جون (ہ س)۔ پنجاب پولیس نے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے دو جاسوس گرپریت سنگھ عرف گوپی فوجی اور ساحل مسیح عرف شالی کو امرتسر سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس کئی دنوں سے ان پر نظر رکھے ہوئے تھی۔
پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے اتوار کو کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ گرپریت سنگھ عرف گوپی فوجی پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی کے ایجنٹوں سے براہ راست رابطے میں تھا اور پین ڈرائیو کے ذریعے خفیہ اور حساس معلومات کا تبادلہ کر رہا تھا۔ اس کیس کے مرکزی آئی ایس آئی ہینڈلر کی شناخت رانا جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں گرفتار ملزمان جاوید رانا کو معلومات فراہم کرتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ان کے پاس سے دو موبائل فون بھی قبضے میں لیے ہیں، جنہیں آئی ایس آئی کے ہینڈلرز سے بات کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ فی الحال ان کے فون کو فارنسک اور سائبر تحقیقات کے لیے بھیج دیا گیا ہے، تاکہ ان سے خفیہ معلومات حاصل کی جاسکیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد