وزیراعظم مودی کی ایرانی صدر سے ٹیلیفون پرگفتگو،علاقائی کشیدگی پر تشویش کا اظہار
نئی دہلی، 22 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ایران اسرائیل تنازعہ سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور مذاکرات اور سفارت
وزیراعظم مودی کی ایرانی صدر سے ٹیلیفون پرگفتگو،علاقائی کشیدگی پر تشویش کا اظہار


نئی دہلی، 22 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ایران اسرائیل تنازعہ سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور مذاکرات اور سفارت کاری کو ہی مسئلہ کا حل قرار دیا۔

بات چیت کے دوران صدر پزشکیان نے وزیر اعظم کو خطے کی موجودہ صورتحال اور ایران اسرائیل تنازعہ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے امن اور انسانیت کے حق میں ہندوستان کے موقف کی بات کی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کی جلد بحالی کے لیے کشیدگی کو کم کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے اس سمت میں مذاکرات اور سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے ہندوستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی اور بازآبادکاری میں کئے جانے والے تعاون پر صدر پزشکیان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس تعاون میں تجارت، اقتصادی شراکت داری، سائنس و ٹیکنالوجی اور عوام سے عوام کے تعلقات کو اہمیت دی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان فوجی کشیدگی میں حالیہ اضافے نے مغربی ایشیا میں بدامنی کی کیفیت پیدا کر دی ہے۔ اب امریکہ بھی اس میں شامل ہو کر تین ایرانی جوہری مقامات کو نشانہ بنا چکا ہے اس سے خطے کی صورتحال مزید تشویشناک ہو گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande