احمد آباد، 22 جون (ہ س)۔ اب تک طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے 251 افراد کے ڈی این اے کے نمونے میچ کر چکے ہیں۔ ان میں سے کل 245 لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ آنے والے وقت میں 6 خاندان اپنے لواحقین کی میتیں وصول کریں گے۔سول اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راکیش جوشی نے بتایا کہ طیارہ حادثے میں 245 ہلاک ہونے والوں میں 176 بھارتی شہری، 7 پرتگالی، 49 برطانوی شہری، ایک کینیڈین اور 12 غیر مسافر شامل ہیں۔ ڈاکٹر جوشی نے بتایا کہ اب تک ادے پور سے 7، وڈودرا سے 24، کھیڑا سے 11، احمد آباد سے 70، مہسانہ سے 7، بوٹاڈ سے 1، جودھپور سے 2، اراولی سے 2، آنند سے 26، بھروچ سے 7، گاندھی نگر سے 12، پانپور سے 12 لاشیں لواحقین کے حوالے کی گئی ہیں۔ مہاراشٹرا، دیو سے 14، جوناگڑھ سے 1، امریلی سے 2، گر سومناتھ سے 5، مہی ساگر سے 1، بھاو نگر سے 1، لندن سے 10، پٹنہ سے 1، راجکوٹ سے 3، راجستھان سے 10، ممبئی سے 10، ناڈیاڈ سے 2، جام نگر سے 3، پاٹن سے 1، سابرک سے 3، دیو سے 1، 21 ناگالینڈ، موڈاسا سے 1، کھمبھاٹ سے 2، پونے سے 1، منی پور سے 1۔ انہوں نے کہا کہ ڈی این اے سیمپل میچنگ کا عمل انتہائی حساس ہے اور اس میں قانونی پہلو بھی شامل ہیں اس لیے اس عمل کو انتہائی سنجیدگی اور برق رفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ فارنسک سائنس یونیورسٹی اور اس سے منسلک دیگر ادارے، مقامی انتظامیہ، ریاستی حکومت کا محکمہ صحت اور دیگر ایجنسیاں مسلسل کام کر رہی ہیں تاکہ ان کے لواحقین کی لاشوں کو جلد از جلد لواحقین کے حوالے کیا جا سکے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ