گاندربل 22 جون (ہ س)۔ کنگن میں پارٹی کے سینئر لیڈر بشیر احمد میر کی رہائش گاہ پر منعقدہ پارٹی کے یوتھ کنونشن کے دوران پی ڈی پی کے بعض کارکنوں نے گاندربل پریس ایسوسی ایشن کے کئ ممبران کے ساتھ بدسلوکی اور فون چھیننے کی بھی کوشش کی گئی ہے ۔ایسوسی ایشن اس افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ تقریب کی عکس بندی کے لیے باضابطہ طور پر مدعو کیے جانے کے باوجود ہمارے کچھ ممبران کے ساتھ بدتمیزی کی گئی، لائیو کوریج کے دوران ہمارے ایک رپورٹر سے رابطہ کیا گیا، اس کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور ڈیوٹی کے دوران اس کا موبائل فون چھین لیا گیا۔ ایسی حرکتیں نہ صرف ناقابل قبول ہیں بلکہ آزادی صحافت اور ورکنگ صحافیوں کے وقار کے لیے بھی براہ راست خطرہ ہیں۔
صحافی کسی سیاسی جماعت کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں ۔ ہم عوامی بیداری کے مفاد میں غیر جانبدارانہ، آزاد اور منصفانہ رپورٹنگ کے لیے کھڑے ہوتے ہیں۔ جبکہ ایسا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے کہ حفاظت اور تعاون کو یقینی بنانے کے بجائے پی ڈی پی کے کچھ کارکنوں نے ڈرانے دھمکانے اور بدسلوکی کا انتخاب کیا۔ ایسوسی ایشن نے گاندربل میں پی ڈی پی کی سرگرمیوں کی کسی بھی طرح کی عکس بندی کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک کہ پارٹی اس واقعے کے لیے عوامی طور پر معافی نہیں مانگتی اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی نہیں کرتی۔ ہم پی ڈی پی کی صدر محترمہ محبوبہ مفتی سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے میں ذاتی طور پر مداخلت کریں، اور صحافتی برادری کو یقین دلائیں کہ مستقبل میں ایسے واقعات نہیں دہراۓ جائیں گے۔ صدر نے مزید کہا کہ صحافی کسی سیاسی جماعت کی نمائندگی نہیں کرتے۔ ہمارا کردار حقائق کو سچائی اور آزادانہ طور پر رپورٹ کرنا ہے۔ ڈرا دھمکا کر میڈیا عکس بندی کو دبانے یا متاثر کرنے کی کوششوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mir Aftab