مشرقی چمپارن، 22 جون (ہ س)۔
ہفتہ کی رات دیر گئے ضلع کے سگولی تھانہ علاقہ کے تاج چوک پر واقع تاج شاپنگ سینٹر کے مالک فیصل یوسف پر موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم بد معاشوں نے فائرنگ کر دی۔ اس حملے میں فیصل بال بال بچ گئے۔
عینی شاہد دکانداروں کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب دکان کا مالک فیصل یوسف اپنی دکان بند کر رہا تھا۔ اسی دوران سفید رنگ کی اپاچی موٹر سائیکل پر سوار دو ہیلمٹ والے بد معاشوں نے چلتی موٹر سائیکل سے فیصل پر گولی ماری اور چپوا کی طرف فرار ہو گئے۔ لوگوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار بد معاش رکسول سے آئے تھے۔ فائرنگ کے اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف وہراس ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سگولی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ تاجر سے واقعہ کی معلومات لینے کے بعد تفتیش میں مصروف ہے اور ساتھ ہی نزدیکی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پربد معاشوں کی شناخت کر رہی ہے۔ سگولی پولیس اسٹیشن انچارج کے مطابق سی سی ٹی وی میں سفید رنگ کی بائک پر دو لوگ نظر آرہے ہیں جن کی شناخت کی جارہی ہے۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے کوئی خول نہیں ملا ہے۔ فائرنگ کے واقعہ کو انجام دینے والے مجرموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ