ارریہ، 22 جون (ہ س)۔
ارریہ میں شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک کسان کی موت ہو گئی۔ متوفی کی شناخت 35 سالہ رمن کمار یادو کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثے میں 40 سالہ پنکج کمار شدید زخمی ہو گیا۔ اسے علاج کے لیے بھرگاما پی ایچ سی کے بعد صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ واقعہ بھرگاما تھانہ علاقہ کے بھٹگاما چکلا وارڈ نمبر 04 کا ہے۔ معلومات کے مطابق دونوں افراد کھیت میں بھینسیں چرا رہے تھے کہ اچانک تیز بارش شروع ہو گئی اور اسی دوران آسمانی بجلی گرنے سے رمن کمار یادو کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ پاس ہی کھڑا پنکج ٹکر لگنے سے جھلس کر زخمی ہوگیا۔ گاو¿ں والوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور زخمی کو علاج کے لیے مقامی اسپتال لے گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بھارگاما تھانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے متوفی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ارریہ صدر اسپتال بھیج دیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔
متوفی رمن کمار یادو نندیو یادو کا بیٹا تھا۔ آنجہانی نے اپنے پیچھے بیوی اور چار چھوٹے بچے چھوڑے ہیں۔ حادثے کے بعد اہل خانہ میں کہرام مچ گیا ہے۔ گاو¿ں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ زخمی پنکج کمار راجندر یادو کا بیٹا ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔
انتظامیہ نے لوگوں سے آسمانی بجلی گرنے کے دوران محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ خاص طور پر دیہی علاقوں میں، لوگوں کو کھلے میدانوں، درختوں کے نیچے یا پانی کے ذرائع کے قریب جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ