احمد آباد حادثہ میں آنجہانی اینگ نتھوئی شرما کو آخری وداعی، منی پور غم میں ڈوبا
امپھال، 22 جون (ہ س)۔ احمد آباد ایئر انڈیا کے طیارہ حادثے میں جان کی بازی ہارنے والی منی پور کی بیٹی کونگ بر یلتپم اینگ تھوئی شرما کی لاش اتوار کو امپھال لائی گئی۔ امپھال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عہدیداروں نے ان کا آخری احترام کیا۔ اس دوران ریاست
احمد آباد حادثہ میں آنجہانی اینگ نتھوئی شرما کو آخری وداعی، منی پور غم میں ڈوبا


امپھال، 22 جون (ہ س)۔

احمد آباد ایئر انڈیا کے طیارہ حادثے میں جان کی بازی ہارنے والی منی پور کی بیٹی کونگ بر یلتپم اینگ تھوئی شرما کی لاش اتوار کو امپھال لائی گئی۔ امپھال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عہدیداروں نے ان کا آخری احترام کیا۔ اس دوران ریاست بھر میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔

اتوار کی سہ پہر جیسے ہی تابوت امپھال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا، وہاں موجود ہر چہرہ اداس ہو گیا۔ ان کے خاندان کے افراد، دوستوں، سرکاری افسران اور ایئر انڈیا کے عملے سمیت بڑی تعداد میں لوگ نم آنکھوں کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرنے آئے۔ اس موقع پر ریاست کے چیف سکریٹری پرشانت کمار سنگھ، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس راجیو سنگھ سمیت مختلف محکموں کے کئی دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ ائیر پورٹ پر سب نے ا±ن کو آخری خراج عقیدت پیش کیا۔

اینگ تھوئی کے والد اور بڑی بہن اس کی شناخت کے عمل کے لیے احمد آباد گئے تھے اور لاش کے ساتھ منی پور واپس آئے۔ دونوں کا صبر پوری ریاست کے اجتماعی درد کی عکاسی کر رہا تھا۔

تابوت کو کھلے ٹرک پر رکھ کر ہوائی اڈے سے ضلع تھوبل کی طرف آخری سفر شروع کیا تو راستے میں لوگوں کی آنکھیں نم تھیں۔ کچھ ہاتھ جوڑ کر کھڑے تھے تو کچھ پھول چڑھا کر آخری الوداعی کہہ رہے تھے۔ ہزاروں کے ہجوم نے دکھایا کہ یہ صرف ایک خاندان کا دکھ نہیں ہے، بلکہ پورے منی پور کا درد ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande