دھوبڑی (آسام)، 22 جون (ہ س)۔
دھوبڑی ضلع کے تامارہاٹ کے برکھچووا گاو¿ں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پانی میں ڈوبنے سے یہاں دو طالبات کی موت ہو گئی ہے۔ آج اتوار کو برجن گاو¿ں کے دونوں طالبہ اسکول بند ہونے کی وجہ سے مچھلیاں پکڑنے آئی تھیں۔ برکھچووا گاو¿ں میں گہرے گڑھے میں گرنے اور پانی میں ڈوبنے سے دونوں کی موت ہو گئی۔
جاں بحق ہونے والی طالبات کی شناخت ریشمینہ پروین جو کہ بورجان گاو¿ں کے جینال شیخ کی بیٹی اور کلثوم خاتون عرف پارول دخترقدس شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔ ریشمینہ بورجان ایم ای اسکول کی کلاس VII کی طالبہ تھی۔ جبکہ کلثوم خاتون چھٹی کلاس میں پڑھتی تھیں۔ مقامی لوگوں نے دونوں کو گہرے پانی میں گرتے دیکھ کر فوری طور پر انہیں بچانا شروع کیا اور انہیں بے ہوشی کی حالت میں باہر نکالا۔
گھر والے دونوں کو لے کر تامارہاٹ پرائمری ہیلتھ سنٹر لے گئے۔ لیکن ان کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں گوری پور نرسنگ ہوم لے جایا گیا۔ لیکن ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔
دوسری جانب مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ خلاف ضابطہ ریت اور بجری فروخت کرنے کے لیے زمین کی کھدائی کی گئی جس کی وجہ سے آج لڑکیوں کی موت ہوگئی۔ اس واقعہ کو لے کر مقامی لوگوں میں کافی غصہ پایا جاتا ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے ایسے غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے دونوں بچیوں کی لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ