سرینگر، 22 جون (ہ س)۔شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے محلہ زونریشی میں ایک 4 سالہ لڑکے کو چیتے نے ہلاک کر دیا۔عہدیداروں نے بتایا کہ ایک تیندوے نے ایک 4 سالہ لڑکے پر اچانک حملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے کرالپورہ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اس کی شناخت ذیشان (4) ولد علی محمد میر ساکنہ سرپنچ محلہ زونریشی کے بطور کی گئی ہے۔ دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mir Aftab